Wed, 01 Sep 2021 00:25:20
دادری میں رہنے والے یتی نرسمہانند جو مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے میں کافی بدنام ہیں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ قومی کمیشن برائے خواتین کی شکایت پر غازی آبادمیں ایک تازہ کیس درج ہوا ہے۔
View more
Wed, 01 Sep 2021 00:22:43
قومی دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر پر اشتعال انگیز نعرے لگانے کے الزام میں ہندو رکشا دل لیڈر پنکی چودھری نے منگل کو مندر مارگ پولیس اسٹیشن میں خودسپردگی کی۔
View more
Wed, 01 Sep 2021 00:14:47
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمار نے نریلا کی دلت بچی کے ساتھ جو ظلم ہوا، اس کے خلاف آج آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ مجرموں کو کسی بھی حال میں بخشا نہیں جانا چاہیے۔
View more
Wed, 01 Sep 2021 00:09:33
ہریانہ کے کرنال میں کسانوں پر ہوئے لاٹھی چارج کو لے کر ہنگامہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ایک طرف جہاں اپوزیشن پارٹیاں مرکزی و ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں اور کسانوں کے مطالبات ماننے کا دباؤ بنا رہی ہیں، وہیں حکمراں طبقہ پولیس کے بچاؤ میں بیانات دے رہا ہے۔
View more
Wed, 01 Sep 2021 00:06:13
مغربی بنگال میں بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) کے رکن اسمبلی بسواجیت داس نے منگل کے روز ریاست کی برسراقتدار جماعت ٹی ایم سی (ترنمول کانگریس) میں شمولیت اختیار کر لی۔ بسواجیت بی جے پی سے تعلق رکھنے والے ایسے تیسرے رکن اسمبلی ہیں جنہوں نے اسمبلی انتخابات کے بعد ٹی ایم سی میں شامل ہوئے ہیں۔
View more
Wed, 01 Sep 2021 00:03:01
ہندوستان کے سنگھ راج ادھانا نے ٹوکیو پیرالمپکس کے دوران مردوں کے 10 میٹر ائیر پسٹل مقابلہ میں کانسہ کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔
View more
Tue, 31 Aug 2021 23:59:07
جنوبی افریقہ کے تیزگیندباز ڈیل اسٹین نے منگل کے روز تمام فارمیٹس اور ہر سطح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اسٹین نے اگست 2019 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy