Thu, 02 Sep 2021 12:10:35
مُلکی تعلقہ کے لینگپیا علاقے میں پیش آئے دردناک حادثہ میں ایک 4 سالہ بچہ اس وقت ہلاک ہوگیا جب ایک پر ایک لاد کر رکھے گئے سیمنٹ کے پائپ کھسکتے ہوئے اس لڑکے پر آ گرے ۔
View more
Thu, 02 Sep 2021 12:07:20
چند دن پہلے میسور میں ایم بی اے کی طالبہ کے ساتھ ہوئی اجتماعی عصمت ریزی کے خلاف بھٹکل مہیلا کانگریس کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کی معرفت گورنر کے نام میمورنڈم پیش کیا گیا ۔
View more
Thu, 02 Sep 2021 12:03:50
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ شیر محمد عباس ستانکزئی نے کہا ہے کہ دو دن میں نئی افغان حکومت کا اعلان ہو جائے گا اور کابل ائیرپورٹ بھی فعال ہوجائے گا۔واضح رہے قطرسے ماہرین کی ٹیم فضائی آپریشن کی بحالی کیلئے کابل ائیرپورٹ پہنچ گئی ہے۔
View more
Thu, 02 Sep 2021 11:39:53
کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں آنے کے ساتھ ہی ریاست میں کسانوں، جمعیت قریش اور سماجی کارکنان کے سخت احتجاج کے باوجود انسداد گئو کشی قانون کو پہلے آرڈیننس کے ذریعے لایا گیا اور بعد میں اسے اسمبلی و کونسل میں پاس کرکے قانون کی شکل دی گئی۔
View more
Thu, 02 Sep 2021 11:27:27
راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ اور صحافی چندن مترا کا جمعرات کی صبح انتقال ہو گیا، وہ 65 برس کے تھے۔ ان کے بیٹے کُشان مترا نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ چندر مترا پائنیئر کے ایڈیٹر بھی رہ چکے تھے۔
View more
Thu, 02 Sep 2021 11:24:09
آسام حکومت نے ریاست میں واقع راجیو گاندھی اورانگ نیشنل پارک کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ لیا ہے، جس کے بعد اس پارک کو اورانگ نیشنل پارک کے نام سے جانا جائے گا۔ ہیمنت بسوا سرما کی حکومت کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ چائے قبیلہ سمیت دیگر قبائلیوں کے مطالبہ پر کیا ہے۔
View more
Thu, 02 Sep 2021 11:19:18
حریت کانفرنس (جی) کے سابق سربراہ سید علی شاہ گیلانی کا 92 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ بدھ کے روز رات 10:30 بجے انہوں نے سری نگر میں واقع اپنے گھر میں آخری سانس لی۔ واضح رہے انہیں سینے میں جکڑن کی شکایت ہوئی جس کی وجہ سے انہیں سانس لینے میں تکلیف ہو ئی اور اسی تکلیف کے بعد ان کا انتقال ہو گیا۔
View more
Thu, 02 Sep 2021 11:14:46
الہ آبادہائی کورٹ نے گؤ کشی کے ایک معاملے میں داخل ضمانت کی عرضی پر سماعت کے دوران سخت تبصرہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو یہ تجویز دی کہ گائے کو قومی جانور قرار دیا جائے اور اس کے تحفظ کو ہندوؤں کا بنیادی حق قرار دیا جائے -
View more
Thu, 02 Sep 2021 11:07:42
سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ایس اے بوبڈے منگل کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے بانی ڈاکٹر کیشو بلیرام ہیڈگیوار کے گھر پہنچنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، کہا جارہا ہے کہ انہوں نے ناگپور میں آر ایس ایس کے ہیڈ کوارٹرس کا بھی دورہ کیا ، ساتھ ساتھ آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت سے بھی ملاقات کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy