Tue, 31 Aug 2021 00:40:13
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی پنجاب یونٹ کل (منگل 31 اگست) ضلع سطح پر احتجاج کرے گی جس میں دو دن قبل کرنال، ہریانہ میں کسانوں پر لاٹھی چارج کے واقعہ پر احتجاج کیا جائے گا۔ پارٹی کی طرف سے یہاں جاری بیان کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر کے ذریعے مرکزی حکومت کو یادداشتیں بھیجی جائیں گی۔
View more
Tue, 31 Aug 2021 00:37:04
تیسری مرتبہ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ہی ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت اور مرکزی حکومت کے درمیان مختلف ایشوز پر ٹکراؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
View more
Tue, 31 Aug 2021 00:35:26
کانگریس نے پیر کے روز اپنی گوا یونٹ ازسرنو تشکیل دے کر گریش چڈنکر کو ریاستی پارٹی کا صدر اور دیگھمبر کامت کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر بنائے رکھنے کی تجویز کو منظوری دی۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی نے فوری طور پر الیکسو سیکویرا کو گوا کانگریس کارگذار صدر مقرر کیا ہے۔
View more
Tue, 31 Aug 2021 00:33:18
سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیلاب کی خطرناکی سے بے خبر بی جے پی سرکاری اتسو میں مشغول ہے۔
View more
Tue, 31 Aug 2021 00:30:38
ہریانہ کے کرنال میں کسانوں پر لاٹھی چارج کے حوالے سے اپوزیشن مسلسل حکومت پر حملہ آور ہے۔ شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے بھی کسانوں پر لاٹھی چارج کی تنقید کی ہے۔
View more
Tue, 31 Aug 2021 00:27:32
ملک کے حالات خاص طور پر موب لنچنگ کے واقعات میں اضافہ پر تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ پورے ملک میں جس طرح کی مذہبی اور نظریاتی محاذ آرائی اب شروع ہوئی ہے اس کا مقابلہ کسی ہتھیار یا ٹکنالوجی سے نہیں کیا جا سکتا۔ یہ بات انہوں نے جمعیۃ علماء ہند کی مجلس عاملہ کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
View more
Tue, 31 Aug 2021 00:24:57
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کورونا نے بہت سی زندگیاں برباد کر دی ہیں اور ان بچوں کی زندگیوں کو دیکھنا دل دہلا دینے والا ہے جنہوں نے وبائی امراض کے دوران اپنے والد، ماں یا دونوں کو کھو دیا ہے۔
View more
Tue, 31 Aug 2021 00:17:45
جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) ”مشن نتیش“ کے تحت جے ڈی یو کو قومی پارٹی کا درجہ دلانے کے ساتھ ہی اس کی توسیع کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy