Sat, 23 Nov 2024 10:49:18
شِو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راؤت نے جمعہ کے روز کہا کہ مہا وِکاس آ گاہڑی (ایم وی اے) کے اتحادیوں نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد اپنے تمام منتخب نمائندوں کو ممبئی میں اکٹھا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد حکومت سازی کے دوران کسی بھی ممکنہ خرید و فروخت کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کی گنتی 20 نومبر کو ہونے والی تھی، جس کے بعد سنجے راؤت نے
View more
Sat, 23 Nov 2024 10:40:20
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے صرف دو دن بعد ہی عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھنا شروع ہوگیا ہے۔ مہانگر گیس لمیٹڈ نے ممبئی میں سی این جی کی قیمت میں 2 روپے فی کلو کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جس پر کانگریس نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کی اور کہا، ’’الیکشن ختم، وصولی شروع۔ ممبئی میں سی این جی کی قیمت 2 روپے بڑھا دی گئی ہے، اور
View more
Sat, 23 Nov 2024 10:37:13
نیویارک کی ایک امریکی عدالت نے اڈانی گروپ کے بانی گوتم اڈانی اور ان کے بھتیجے ساگر اڈانی سمیت اڈانی گرین انرجی کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔ ان پر انڈیا میں سرکاری افسران کو شمسی توانائی کے معاہدے حاصل کرنے کے لیے 265 ملین ڈالر (تقریباً 2240 کروڑ روپے) رشوت دینے کا الزام ہے۔
View more
Sat, 23 Nov 2024 10:32:36
نیٹ (قومی اہلیتی و داخلہ ٹیسٹ) کے انڈرگریجویٹ (یو جی) امتحان کے پیپر لیک معاملہ میں سی بی آئی نے جمعہ کو اپنی پانچویں ضمنی چارج شیٹ پیش کی۔ اس چارج شیٹ میں مزید 5 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ اہم ملزم امت کمار سنگھ (بوکارو) کو سازش کا مرکزی کردار بتایا گیا ہے۔ سی بی آئی کے مطابق، امت کمار سنگھ نے پیپر لیک کرنے کی منصوبہ بندی کی اور اس کی تکمیل کو یقینی بنایا۔
View more
Fri, 22 Nov 2024 19:40:25
عالمی یوم ماہی گیری کے موقع پر مرڈیشور کے گولف ریسارٹ میں منعقدہ مچھلی میلہ 2024 کا افتتاح کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے اعلان کیا کہ مصائب کا شکار ہونے والے ماہی گیروں کی راحت رسانی کے لئے جو 'ڈسٹریس ریلیف فنڈ' ہے اس میں معاوضہ کی رقم 8 لاکھ روپے سے بڑھا کر اب 10 دس لاکھ روپے کی جائے گی ۔
View more
Fri, 22 Nov 2024 00:10:39
بھٹکل کی معروف شخصیت اور قومی و ملی رہنما ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن کو دبئی میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔ دبئی اور امارات کے مختلف علاقوں میں مقیم بھٹکل و اطراف کے عوام اور دیگر احباب نے بڑی تعداد میں جنازے میں شرکت کی، جس سے مرحوم کی مقبولیت اور ان کی بے مثال خدمات کا بھرپور اعتراف ہوا۔
View more
Thu, 21 Nov 2024 19:31:51
تعلقہ جرنلسٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن، کریاشیل گیلیرا بلگا کی طرف سے سرکاری اسپتال کے تعاون سے 24 نومبر کو ایک طبی جانچ کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں منگلورو کے کے ایس ہیگڑے ہاسپٹل سے ڈاکٹروں کی ٹیم شرکت کرے گی ۔
View more
Thu, 21 Nov 2024 18:35:46
اتر پردیش کی 9 اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں سماجوادی پارٹی (ایس پی) نے انتخابی عمل میں دھاندلی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اپنی پریس کانفرنس میں متعدد افسران کے نام لیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایس پی کے حامیوں کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا اور انتخابی عمل میں سازش کی گئی۔ نتائج کا ابھی تک انتظار ہے، مگر سیاسی ماحول میں کشیدگی اور گرما گرمی میں کمی نہیں آئی ہے۔
View more
Thu, 21 Nov 2024 17:52:35
بنگلورو میں منعقد ہونے والے آ ل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے انتیسویں اجلاس عام کے سلسلے میں مجلس استقبالیہ برائے اجلاس عام کی جانب سے بنگلور وپریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس منعقد ہوئی، جس سے بورڈ کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا محمد فضل الرحیم مجددی صاحب اور بورڈ کے سکریٹری حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے خطاب فرمایا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy