ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ :لاوارث کار کے اندر ملے ہوئے کروڑ روپوں کے مالک کا پتہ چل گیا

انکولہ :لاوارث کار کے اندر ملے ہوئے کروڑ روپوں کے مالک کا پتہ چل گیا

Fri, 21 Feb 2025 20:52:57    S O News
انکولہ :لاوارث کار کے اندر ملے ہوئے کروڑ روپوں کے مالک کا پتہ چل گیا

انکولہ 21  / فروری (ایس او نیوز) انکولہ تعلقہ کے رامن گولی میں ایک لاوارث کار کے اندر 28 جنوری کو جو 1.14 کروڑ روپے دستیاب ہوئے تھے اس کے تعلق سے 21 دن بعد ایک شخص نے پولیس کے پاس شکایت درج کروائی ہے کہ  وہ مذکورہ کار اور رقم کا مالک ہے ۔
    
پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ شخص مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والا اور فی الحال منگلورو میں مقیم راجیندرا پوار نامی تاجر ہے ۔ اس نے 17 فروری کو پولیس کے پاس شکایت درج کی گئی شکایت میں کہا ہے کہ کچھ ہتھیار بند اجنبی افراد کی ایک ٹولی نے اس کی کار کا راستہ روکا اور ہتھیاروں سے دھمکاتے ہوئے 1.80 کروڑ روپے اس کے پاس سے لوٹ لیے ۔ البتہ کار کے پچھلے حصے کے کمپارٹمنٹ میں رکھی گئی رقم لٹیروں کے ہاتھ سے محفوظ رہی ۔ 
    
پوار کا کہنا ہے کہ اس کا کاروبار کا انتظام سنبھالنے والا آکاش اور کار ڈرائیور عبدالصمد سونا فروخت کرنے کے لئے بیلگاوی گئے ہوئے تھے ۔ وہاں سے 2.95 کروڑ روپے نقد لے کر واپس لوٹ رہے تھے تو لوٹ کی واردات پیش آئی ۔ جس سے دونوں صدمے کا شکار ہوئے اور ان کی صحت ناساز ہوگئی ۔ اس وجہ سے اس معاملے کی شکایت درج کروانے میں تاخیر ہوئی ۔ اس کے علاوہ پوار نے قبول کیا ہے کہ اپنی حفاظت کے نطقہ نظر سے اس کی کار کی نمبر پلیٹ تبدیل کیا گیا تھا ۔ 


Share: