ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : 5 نومبر سے ہو سکتی ہے ساحلی علاقے میں بارش - محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

منگلورو : 5 نومبر سے ہو سکتی ہے ساحلی علاقے میں بارش - محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

Mon, 03 Nov 2025 11:25:37    S O News

منگلورو ، 3 / نومبر (ایس او نیوز) محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ بلیٹین کے مطابق خلیج بنگال میں پیدا ہونے والے کم دباو کے نتیجے میں 5 نومبر سے ساحلی پٹی میں ہلکی سے معتدل پیمانے کی بارش ہو سکتی ہے ۔
    
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 4 نومبر کے بعد دو تین دن کے عرصہ میں ساحلی علاقے کے بعض حصوں میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔  اسی امکان کے پیش نظر محکمہ نے 4 نومبر سے 7 تک ساحلی علاقے کے لئے ایلو الرٹ جاری کیا ہے ۔
    
خاص بات یہ ہے کہ برسات کی کمی اور موسم کی تبدیلی کو دیکھتے ہوئے کسانوں نے پچھلے دو دنوں سے فصل کی کٹائی کا کام شروع کیا تھا ۔ اب محکمہ موسمیات کی یہ نئی پیش گوئی کسانوں کے لئے تشویش کا باعث ثابت ہو رہی ہے ۔


Share: