ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے قریب انکولہ میں بس اور لاری کی ٹکر؛ بچہ جاں بحق؛ 10 سے زائد زخمی

بھٹکل کے قریب انکولہ میں بس اور لاری کی ٹکر؛ بچہ جاں بحق؛ 10 سے زائد زخمی

Fri, 02 Oct 2026 00:17:16    S O News
بھٹکل کے قریب انکولہ میں بس اور لاری کی ٹکر؛ بچہ جاں بحق؛ 10 سے زائد زخمی

بھٹکل، یکم اکتوبر (ایس او نیوز): سرکاری بس اور لاری کے درمیان ہوئی آمنے سامنے کی ٹکر میں ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، جبکہ 10 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثہ بھٹکل سے قریب 65 کلومیٹر دور انکولہ تعلقہ کے بیلسے میں نیشنل ہائی وے 66 پر جمعرات کو پیش آیا۔

جاں بحق بچے کی شناخت ارچتھ تانڈیل (1.5 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بس کمٹہ سے انکولہ کی جانب جارہی تھی، اسی دوران مخالف سمت سے آنے والی لاری سے اس کی زوردار ٹکر ہوگئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ بس اور لاری کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ بس میں سوار متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

حادثے میں بس اور لاری کے ڈرائیور بھی شدید زخمیوں میں شامل ہیں۔ دونوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال لے جانے کے بعد مزید علاج کے لیے کاروار کے کریمس اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ دیگر زخمیوں کا مقامی اسپتال میں علاج جاری ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی انکولہ پولیس موقع پر پہنچی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ حادثے کے باعث نیشنل ہائی وے 66 پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک متاثر رہی۔ پولیس واقعے کی مزید چھان بین کررہی ہے۔


Share: