ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: جج کی کار سے گڈس آٹو رکشہ کی ٹکر، آٹو ڈرائیور کی موت

منگلورو: جج کی کار سے گڈس آٹو رکشہ کی ٹکر، آٹو ڈرائیور کی موت

Wed, 30 Sep 2026 08:34:46    S O News
منگلورو: جج کی کار سے گڈس آٹو رکشہ کی ٹکر، آٹو ڈرائیور کی موت

منگلورو 30 ستمبر (ایس او نیوز): منگلورو کے کرنگل پاڈی میں ایک گڈس آٹو رکشہ اور کار کے درمیان پیش آئے حادثے میں شدید زخمی ہونے والے آٹو ڈرائیور کی علاج کے دوران موت ہوگئی، جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ حادثہ منگل صبح تقریباً 10 بجے پیش آیا۔ گڈس آٹو رکشہ کورٹ روڈ کی جانب سے آتے ہوئے کرنگل پاڈی مین روڈ سے کورٹ روڈ کی طرف مڑ رہی کار سے ٹکرا گیا۔ کار منگلورو کی پہلی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج ونے خود چلا رہے تھے۔

ٹکر کے بعد گڈز آٹو رکشا سڑک پر الٹ گیا اور اس کا ڈرائیور چندر کے. (69) سڑک پر گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوپہر تقریباً 12 بجے اس کی موت ہوگئی۔ حادثے میں جج ونے کے ہاتھ پر بھی چوٹ آئی۔

آٹو رکشا کے الٹنے کے دوران وہاں موجود ایک اسکوٹر سے بھی ٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں اسکوٹر سوار بھی سڑک پر گر کر زخمی ہوگیا۔

مہلوک چندر کاسرگوڈ ضلع کے موگرال کا رہنے والا تھا اور منگلورو کی کلپنا سویٹس سے وابستہ گڈس آٹو رکشہ کا ڈرائیور تھا۔

 کدری ٹریفک پولیس تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ حادثے کا منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی قید ہوا ہے، جس میں گڈس آٹو کو براہ راست کار سے ٹکراتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

Click here for report in English 


Share: