ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل فِش مارکٹ کے تعلق سے سابق رکن اسمبلی کا الزام بے بنیاد؛ میونسپالٹی کی کوانٹر پریس کانفرنس

بھٹکل فِش مارکٹ کے تعلق سے سابق رکن اسمبلی کا الزام بے بنیاد؛ میونسپالٹی کی کوانٹر پریس کانفرنس

Tue, 07 Oct 2025 17:01:51    S O News
بھٹکل فِش مارکٹ کے تعلق سے سابق رکن اسمبلی کا الزام  بے بنیاد؛  میونسپالٹی کی کوانٹر پریس کانفرنس

بھٹکل، 7 / اکتوبر (ایس او نیوز) بھٹکل ٹاون میونسپل کاونسل کے انچارج صدر الطاف کھروری نے وضاحت جاری کی ہے کہ سابق رکن اسمبلی اور بی جے پی کے لیڈران جو الزام لگا رہے کہ پرانی مارکیٹ علاقے سے دکانداروں کو نکال باہر کرنے کی کوشش ہو رہی ہے ، وہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے ۔ 
    
اپنے دفتر میں بلائی گئی پریس کانفرنس کےدوران انہوں نے بتایا کہ بھٹکل شہر میں ٹی ایم سی کی طرف سے کسی کو ان کے ٹھکانوں سے نکال باہر کرنے کا کام نہیں کیا جا رہا ہے ۔ سابق رکن اسمبلی اور بی جے پی لیڈران کی باتوں  میں  ذرا بھی سچائی نہیں ہے ، اس لئے جھوٹی معلومات پر عوام کو دھیان نہیں دینا چاہیے ۔ 
    
انہوں نے مزید کہا کہ سابق رکن اسمبلی اور بی جے پی لیڈران پرانی مچھلی مارکیٹ کے مقام پر گلف مارکیٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ ہونے کا جوالزام لگا رہے ہیں، ایسی کوئی تجویز نہ ہمارے سامنے ہے اور  ٹی ایم سی میں بھی ایسی کوئی قرار داد منظور نہیں ہوئی ہے ۔  یہ تمام الزامات پوری طرح جھوٹ پر مبنی ہیں ۔ 
    
انہوں نے بتایا کہ پرانی مچھلی مارکیٹ بہت ہی خستہ اور گرنے کی حالت میں ہے اور پی ڈبلیو ڈی کی طرف سے اس ضمن میں سرٹی فیکٹ  بھی دیا گیا ہے ۔ عوامی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے ہفتہ واری سنڈے مارکیٹ کے پاس  1.35 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ نئی مارکیٹ کو کاروبار کے لئے کھولتے ہوئے وہاں مچھلی فروشوں کو سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ پرانی مارکیٹ میں پہلے کی طرح ہی مچھلی کا کاروبار چل رہا ہے ۔ ٹی ایم سی کی طرف سے وہاں مچھلی فروشی میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی ہے ۔ 
    
انچارج صدر نے بتایا کہ 2018 میں پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے مارکیٹ خستہ حالت میں ہونے کا سرٹفکیٹ دئے جانے کی وجہ سے اس پرانی عمارت کی مرمت کے لئے فنڈ جاری نہیں کیا جا رہا ہے ۔ وہاں مچھلی فروخت کرنے والوں سے فیس بھی وصول نہیں کی جا رہی ہے ۔ ٹی ایم سی کی طرف سے اس پرانی مارکیٹ میں صفائی کا کام بھی انجام دیا جا رہا ہے ۔ اس کے باوجود ٹی ایم سی پر بے بنیاد الزام عائد کیے جا رہے ہیں ۔ 
    
انہوں نے کہا کہ سابق رکن اسمبلی سنیل نائک کی موجودگی میں ہی نئی مچھلی مارکیٹ کا افتتاح کیا گیا تھا جس میں 140 مچھلی فروشوں کے لئے کاروبار کرنے کی گنجائش بھی ہے اور صفائی ستھرائی کے ساتھ پارکنگ کے لئے اچھی خاصی کھلی جگہ اور بنیادی سہولتوں کا انتظام رہنے کے باوجود بھی اب سابق رکن اسمبلی سیاسی بد نیتی کی وجہ سے اس عمارت کی تعمیر کو غیر سائنٹفک کہہ رہے ہیں ۔ اور وہاں پچاس لوگوں کے لئے بھی مچھلی فروشی کے لئے جگہ نہ رہنے جیسے جھوٹے الزام لگا رہے ہیں ۔
    
 الطاف کھروری نے عوام سے تعاون کی  اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل ٹی ایم سی اچھے اور عمدہ طریقے سے کام کر رہی ہے ۔
    
پریس کانفرنس کے موقع پر اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین  قیصر محتشم صاحب بھی موجود تھے ۔


Share: