ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 6لاکھ روپے مالیت کے سلنڈر ریگولیٹرس ضبط

6لاکھ روپے مالیت کے سلنڈر ریگولیٹرس ضبط

Thu, 17 Nov 2016 11:43:20    S.O. News Service

بنگلور16 نومبر (ایس او نیوز) سی سی بی پولیس نے سرکردہ گیس کمپنیوں کے غیرقانونی طور پر اسٹاک کئے گئے 1524 ایل پی جی سلنڈر ریگولیٹرس جن کی مالیت 617600 روپے ہے کو ضبط کرلیا اور اس سلسلہ میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے آج کہا کہ ایل پی جی گیس ایجنسیز کے گودام پر کئے گئے چھاپے کے دوران پی ونود کو گرفتار کیا گیا، جبکہ اس کے مالکین مہاویر چند اور آنند فرار ہوگئے ۔پولیس نے غیرقانونی طور پر اسٹاک کئے گئے ریگولیٹرس کی فروخت سے حاصل 3,03,700روپے کی رقم بھی ضبط کی۔ یہ افراد ریگولیٹرس کی چوری کرتے ہوئے ان کی کالابازاری کررہے تھے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیاہے۔


Share: