بنگلورو،25/اپریل (ایس او نیوز/پی ٹی آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق چیف منسٹر سدارامیا نے کہا کہ 2018 کے اسمبلی انتخابات کے دوران ” جھوٹا پرو پیگنڈا چلایا گیا کہ وہ مخالف ہندو ہیں۔ سدارامیا نے ہند ومخالف ہونے کی تردید کی جیسا کہ بی جے پی نے پیش کیا۔
پی ٹی آئی ویڈیوکو اپنے انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی کامیابی کی صورت میں ڈی کے شیو کمار کا چیف منسٹر عہدہ کا خواہشمند ہونا کچھ غلط نہیں ہے کیوں کہ ’’صحتمندانہ مسابقت‘‘ اچھیبات ہے۔ یہ دعوی کرتے ہوئے کہ کرناٹک کے عوام حکمراں بی جے پی کو باہر کا راستہ دکھا ئیں گے۔
سدارامیانے کہا کہ زعفرانی تنظیم رائے دہندوں کو گمراہ نہیں کرسکتی جیسا اس نے پانچ سال قبل کیا تھا۔ 2013ء کے انتخابات میں کانگریس پارٹی کو عوام نے واضح اکثریت دی تھی۔ ہم نے 2013 اور 2018ء کے درمیان اچھا کام کیا۔ مگر ایک جھوٹا پروپیگنڈا حاوی ہو گیا کیوں کہ انہوں نے میرے خلاف الزامات عائد کیے کہ میں اکثریتی طبقات، اونچی ذاتوں وغیرہ کے علاوہ ہندوتوا ہندو مذہب کے خلاف ہوں جو صحیح نہیں ہے۔ مگر اس مرتبہ عوام ان کے پروپیگنڈا پر یقین نہیں کریں گے کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ ان کے الزام میں سچائی نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس بار وہ (بی جے پی) ہندوتوا ہندو/راشٹر یا ہندو دھرم کے بارے میں زیادہ بات نہیں کر رہے ہیں کیوں کہ اس مرتبہ وہ دولت کی طاقت سے جیتنا چاہتے ہیں، مگر یہ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ 2018ء میں جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعہ بی جے پی رائے عامہ کو اپنے حق میں کرنے میں کامیاب رہی۔