نئی دہلی، 9؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )گنگاندی میں شپنگ کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ا سٹیمر اور کشتیاں سے چنگی وصولنے ، نوجوانوں کے سلسلے میں نقصاندہ مطبوعات کی اشاعت پر روک لگانے سے متعلق قانون سمیت 105پرانے اور غیر متعلقہ قوانین کو منسوخ کرنے سے متعلق ایک بل آج لوک سبھا میں پیش کیا گیا۔قانون و انصاف کے وزیر روی شنکر پرساد نے اور ترمیم وتنسیخ بل 2017پیش کیا۔پرساد نے کہاکہ اب تک ہم نے 1175پرانے اور غیر متعلقہ قانون کو منسوخ کیا ہے، اس بل کے ذریعے 105پرانے اور غیر متعلقہ قوانین کو منسوخ کیا جائے گا۔تعدیل و ترمیمی بل 2017کے تحت صدر اور نائب صدر کی تنخواہ اور پنشن سے منسلک ایک قانون کو بھی مسترد کیا جا سکے گا۔اس کے تحت غیر قانونی سرگرمی روک تھام ایکٹ میں ترمیم سے منسلک قانون کو بھی مسترد کیا جا سکے گا۔اس کے تحت گنگا محصول ایکٹ 1867کو بھی منسوخ کئے جانے والے قوانین کی فہرست میں رکھا گیا ہے جس میں یہ انتظام کیا گیا تھا کہ گنگا ندی میں الہ آباد سے داناپور کے درمیان شپنگ کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے 12آنہ سے زیادہ محصول وصول نہیں کیا جائے گا ۔اس فہرست میں نوجوانوں کے سلسلے میں نقصاندہ مطبوعات کے اشاعت کو روکنے سے متعلق قانون کو منسوخ کرنے کی بھی بات کہی گئی ہے۔