ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 10مئی کو ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات، انتخابی تیاریوں کا ڈپٹی چیف الیکشن کمشنر نے لیا جائزہ

10مئی کو ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات، انتخابی تیاریوں کا ڈپٹی چیف الیکشن کمشنر نے لیا جائزہ

Thu, 13 Apr 2023 12:39:55    S.O. News Service

بنگلورو، 13/اپریل(ایس او  نیوز)10مئی کو ہونے والے ریاستی اسمبلی انتحابات کے لئے کی گئی تیاریاں اور درکار اقدامات کا مرکزی انتخابی کمیشن کے ڈپٹی چیف الیکشن کمشنر اجئے بھاڈو نے جائزہ لیا۔

ریاستی انتخابی کمیشن دفتر میں سینئر افسران کے ساتھ اجلاس کر تے ہو ئے انہوں نے انتخابات کے لئے کی گئی تیاریوں اور اس کے لئے درکار اقدامات کے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ اجلاس کے دوران عوام میں ووٹ کے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لئے منعقدہ پروگرامس، الیکشن ڈیوٹی کے لئے ملاز مین اور افسران کی نامزدگی، سویپ سرگرمیوں سمیت دیگر کارروائیوں کے متعلق افسران کے ساتھ تبا دلہ خیال کیا گیا ہے۔ ووٹر شناختی کارڈ کی پرنٹنگ اور اس کی تقسیم، پولنگ بوتھس اور ووٹوں کی گنتی کے مقرر ملازمین کے لئے تربیت،ضابطہ  اخلاق اور نظم وضبط کی صورتحال، ووٹنگ سلپ کی تقسیم، پولنگ کے دن کی جانے والی تیاریوں سمیت دیگر تیاریوں کے سلسلے میں اجئے بھاڈو نے افسران سے تفصیلات حاصل کیں۔

اس کے بعد اجئے بھاڈو نے سویپ پروگرام،پوسٹل بیلٹ،انفرمیشن ٹکنالوجی سمیت دیگر شعبوں کے ریاستی اور اضلاع کے نوڈل افسران کے ساتھ بھی اجلاس کر تے ہو ئے تفصیلات حاصل کیں اور انہیں چند مشوروں سے نوازا۔اس دوران بھاڈو نے ریاست کا سب سے بڑا اسمبلی حلقہ رکھنے والے بروہت بنگلور مہانگر پالیکے(بی بی ایم پی) کے متعلق تفصیلات حاصل کیں، بی بی ایم پی حدود کے جملہ28اسمبلی حلقوں میں تقریباً1کروڑ ووٹرس کی موجودگی کے متعلق بی بی ایم پی شعبہء انتخابات کے افسران نے تفصیلات پیش کیں۔


Share: