ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ”جب جب بھاجپا سرکار آتی ہے، کشمیری پنڈت ہجرت پر مجبور ہوجاتے ہیں‘‘کجریوال

”جب جب بھاجپا سرکار آتی ہے، کشمیری پنڈت ہجرت پر مجبور ہوجاتے ہیں‘‘کجریوال

Mon, 06 Jun 2022 10:51:17    S.O. News Service

نئی دہلی ، 6؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی)دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے کہا ہے کہ بی جے پی کشمیر میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور ان کے پاس دہشت گردانہ حملوں کو روکنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے- انہوں نے مرکزی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ وہ اتنے لوگوں کی شہادت کے بعد بھی بی جے پی حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے اور یہ لوگ صرف میٹنگ پر میٹنگ کر رہے ہیں -دہلی کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب بھی کشمیر میں بی جے پی کی حکومت آتی ہے، کشمیری پنڈت ہجرت کرنے پر مجبور ہوتے ہیں - بی جے پی30سالوں میں دونوں بار کشمیر میں برسراقتدار رہی اور کشمیری پنڈتوں کو دو بار ہجرت کرنی پڑی-

کجریوال نے کہا کہ یا تو ان کی نیت میں خامی ہے یا پھرا نہیں کچھ کرنا ہی نہیں آتا ہے - ہم ملک بھر میں بھی دیکھ رہے ہیں، یہ صرف گندی سیاست کرتے ہیں -کجریوال نے کہا کہ کشمیر کے ساتھ سیاست نہ کی جائے، اس کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے- انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے177کشمیری پنڈتوں کو وادی کے اندر منتقل کیا اور ان کی فہرست کو عام کر دیا- یہ دہشت گردوں کو دعوت دینے کے مترادف ہے- میٹنگیں ختم کریں، اب کشمیر ایکشن چاہتا ہے-کجریوال نے کہا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ پی ایم ریلیف پلان کے تحت4500کشمیری پنڈتوں کو کشمیر میں دوبارہ آباد کیا گیا ہے- انہیں نوکری دی گئی لیکن ایک بانڈ پر دستخط کرائے گئے کہ انہیں کشمیر میں ہی نوکری کرنی ہوگی- وہ ٹرانسفر کا مطالبہ بھی نہیں کر سکتے- اگر وہ ٹرانسفر کا مطالبہ کرتے ہیں تو وہ اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے- آج کشمیری پنڈت مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں اس بندھن سے آزاد کیا جائے-

انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈت بندھوا مزدور نہیں ہیں - کوئی بھی کشمیری پنڈت کہیں بھی کام کرنے کیلئے آزاد ہے-اروند کجریوال نے کہا کہ وہ وزیر داخلہ امیت شاہ سے کشمیر پر بات کرنے کیلئے وقت مانگیں گے -


Share: