ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور : مرونتے میں زیورات کی دکان میں ڈکیتی - شٹر کاٹ کر چرائے گئی چاندی اور نقدی

کنداپور : مرونتے میں زیورات کی دکان میں ڈکیتی - شٹر کاٹ کر چرائے گئی چاندی اور نقدی

Mon, 06 Jul 2026 17:07:30    S O News
کنداپور : مرونتے میں زیورات کی دکان میں ڈکیتی - شٹر کاٹ کر چرائے گئی چاندی اور نقدی

کنداپور، 6 / جولائی (ایس او نیوز) مرونتے میں نیشنل ہائی وے پر واقع ایک زیورات کی دکان کا شٹر کاٹنے کے بعد لٹیرے چاندی اور نقدی لے کر فرار ہوگئے ۔
    
 ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق چوری کی یہ واردات سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب میں دیر رات کو انجام دی گئی ہے جس میں مرونتے کے ماروتی کامپلیکس میں واقع وشواناتھ بیلّوا کی ملکیت والی زیورات کی دکان کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔
    
سمجھا جاتا ہے کہ موسلا دھار بارش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لٹیروں نے  یہ واردات انجام دی جس میں دکان کا شٹر کو کاٹنے کے لئے گیس کٹر کا استعمال کیا گیا ۔ چوروں نے دکان کے اندر داخل ہونے کے بعد وہاں رکھی ہوئی  تقریباً 1.44 لاکھ روپے مالیت کی 600 گرام چاندی اور نقد ایک ہزار روپے لے کر فرار ہوگئے ۔

بتایا جاتا ہے کہ چوروں نے واردات انجام دینے سے قبل پڑوس کے دکانوں میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کو نقصان پہنچایا ہے ۔

کنداپور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایچ ڈی کلکرنی، بیندور سی پی آئی شیوا کمار، گنگولی پی ایس آئی پوَن نائَیک اور سدرشن نے پولیس عملے کے ساتھ جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ اس کے علاوہ ٹیکنیکل اور فنگر پرنٹس ماہرین کی ٹیم نے بھی موقع پر پہنچ کر ثبوت اکٹھا کرنے کی کارروائی انجام دی ۔

موسلا دھار بارش کا فائدہ اٹھا کر گیس کٹر سے شٹر کاٹنے اور واردات انجام دینے سے قبل آس پاس کے سی سی ٹی وی کمیروں کو نقصان پہنچانے کا جو طریقہ استعمال کیا گیا ہے اس سے گمان ہوتا ہے کہ ڈکیتی کی یہ واردات لٹیروں کی کسی پیشہ ور ٹولی نے انجام دی ہے ۔ البتہ پولیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔ 


Share: