واشنگٹن،8؍فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ نے اسرائیل کے اس نئے منظور کردہ قانون کی مذمت کی ہے، جس کے تحت فلسطینی علاقوں میں سے مقبوضہ مغربی اردن کے کنارے میں تعمیر کردہ یہودی آباد کاروں کے گھروں کو قانونی حیثیت دے دی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے کہا کہ انہیں شدید افسوس ہے کہ اسرائیلی پارلیمان نے اس قانون کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اقوام متحدہ میں پندرہ فروری کو اس مسئلے پر بحث کی جائے گی۔ ہیومن رائٹس واچ اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں نے بھی اس اسرائیلی اقدام کی مذمت کی ہے۔