ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوگنڈا: سال نو کا جشن منانے کے دوران بھگدڑ سے 9 افراد ہلاک

یوگنڈا: سال نو کا جشن منانے کے دوران بھگدڑ سے 9 افراد ہلاک

Mon, 02 Jan 2023 12:49:32    S.O. News Service

کمپالا، 2 ؍ جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں نئے سال کا جشن منانے کے دوران بھگدڑ سے کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوگنڈا کے دارالحکومت میں نئے سال کا جشن منانے کے لیے شہری ایک مال کے اندر کنسرٹ میں موجود تھے۔

اس دوران جیسے ہی 12 بجے تو  باہر نئے سال کا جشن منانے کے لیے آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا،جسے دیکھنے کے شہریوں کی بڑی تعداد مال سے باہر جانے لگی۔

مال سے باہر جانے کی کوشش میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں دھکم پیل میں کم از کم 9 افراد سانس بند ہونے کی وکہ سے جان کی بازی ہار گئے، مرنے والوں میں بچوں کی تعداد بھی شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔


Share: