ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی میں دو دن تک کڑاکے کی ٹھنڈ کا الرٹ، تمام اسکول رہیں گے بند

یوپی میں دو دن تک کڑاکے کی ٹھنڈ کا الرٹ، تمام اسکول رہیں گے بند

Tue, 03 Jan 2023 12:25:14    S.O. News Service

لکھنؤ، 3؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اگلے دو دنوں تک اتر پردیش کے 36 اضلاع میں شدید سردی اور دھند کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے سردی کی لہر کے حالات کے پیش نظر 4 سے 7 جنوری تک تمام اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ان اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔

جن اضلاع میں شدید سردی کی توقع ہے وہ مرزا پور، چندولی، وارانسی، جونپور، غازی پور، اعظم گڑھ، ماؤ، بلیا، دیوریا، گورکھپور، بستی، کشی نگر، مہاراج گنج، سدھارتھ نگر، گونڈا، بلرام پور، شراوستی، سلطان پور، ایودھیا، امبیڈکر نگر بجنور، امروہہ، مراد آباد، رام پور، بریلی، پیلی بھیت، شاہجہاں پور، سنبھل، بدایوں، جالون، ہمیر پور، مہوبہ، للت پور، جھانسی اور دو دیگر اضلاع ہیں۔

ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں بالترتیب زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت 17 اور 10 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ لکھنؤ کے محکمہ موسمیات کے انچارج محمد دانش نے بتایا کہ لکھنؤ میں صبح کے وقت درمیانی سے گھنی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے اور بعد میں آسمان صاف ہو جائے گا۔


Share: