یلاپور 5 مارچ (ایس او نیوز) تعلقہ کے اختر گلی میں چلتی بائک پر اچانک ناریل کا درخت گرنے سے اسکوٹی پر سوار 39سالہ ڈیویڈ دانیل مادر نامی شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ اس کا چھ سالہ لڑکا اکشا معمولی زخموں کے ساتھ محفوظ رہ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیویڈ یلاپور پٹن پنچایت میں عارضی مزدور تھا۔ حادثہ سنیچر دوپہر کو پیش آیا۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ڈیوڈ اپنے چھ سالہ لڑکے کو اسکول سے اپنی اسکوٹی پر بٹھاکر گھر لارہا تھاجس کے دوران اختر گلی میں اس کے گھرکے قریب ہی واقع ناریل کا ایک درخت سیدھے اس کے سرپر گرا۔ سردار شانبھاگ کی ملکیت کا یہ ناریل کا درخت جب اسکوٹی پر گرا تو درخت کا دوسرا سرا قریب میں واقع خراب پمپ سیٹ پرلڑھگ گیا، اس دوران ڈیوڈ نے اسکوٹی پر سوار لڑکے کو بھی ہاتھ سے فوراً دھکیل دیا جس کی وجہ سے لڑکا بال بال بچ گیا، البتہ ڈیوڈ کے سر پر درخت گرنے سے اس کے منہ اور ناک سے خون جاری ہوگیا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔
پتہ چلا ہے کہ ڈیوڈکا چھ سالہ لڑکا پہلی جماعت میں زیر تعلیم ہے جبکہ اس کو ایک چھوٹی بچی بھی ہے۔حادثے کے بعد دونوں باپ کے سائے سے محروم ہوگئے۔