ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

Wed, 17 Apr 2024 12:09:59    S.O. News Service

 رانچی، 17/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی)  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت مانگا جسے عدالت نے قبول کرلیا۔ اب اس کیس کی اگلی سماعت 23 اپریل کو ہوگی۔

واضح رہے کہ 31 جنوری کو ای ڈی نے ہیمنت سورین کو رانچی کے بڑگائی علاقے میں 8.66 ایکڑ زمین پر غیر قانونی قبضے اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ ہیمنت سورین کے علاوہ ای ڈی نے 30 مارچ کو زمین کے اصل مالک راج کمار پاہن، ونود کمار، ریونیو سب انسپکٹر بھانو پرتاپ پرساد اور ایک دیگر کے خلاف بھی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔

ای ڈی نے اپنی چارج شیٹ میں کہا ہے کہ ہیمنت سورین نے نہ صرف غیر قانونی طور پر زمین حاصل کی بلکہ تحقیقات شروع ہونے پر ثبوتوں کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ واضح رہے کہ ہیمنت سورین نے گرفتاری کے ڈھائی ماہ بعد پہلی بار ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔


Share: