ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال : ٹِپّر لاری کے نیچے دبنے سے ڈرائیور کی موت

بنٹوال : ٹِپّر لاری کے نیچے دبنے سے ڈرائیور کی موت

Thu, 18 Jun 2026 17:46:01    S O News
بنٹوال :  ٹِپّر  لاری کے نیچے دبنے سے ڈرائیور کی موت

بنٹوال، 18/ جون (ایس او نیوز) ایک  ٹِپّر لاری ڈرائیور کی اُس وقت موت واقع ہوگئی جب وہ لاری میں آئی تکنیکی خرابی کو درست کر رہا تھا، جس کے دوران لاری اچانک پیچھے کے طرف لڑھک گئی اور وہ اس کے نیچے دب گیا ۔
    
یہ واقعہ آج  صبح پیرو واڈی گڈا کے پاس پیش آیا جس میں ہلاک ہونے والے ڈرائیور کی شناخت بیلتنگڈی تعلقہ میں بندارو کا رہنے والے مہیش کے طور پر کی گئی ہے ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ پیرو واڈی سراو گڈا سے مٹی نکال کر بڑی بڑی لاریوں میں دیگر ریاستوں کو لے جائی جاتی ہیں ۔ آج صبح 10 بجے وہاں اضافی مٹی بھرنے کے لئے  ٹپّر لاری لائی گئی جس کی ڈرائیونگ مہیش کر رہا تھا ۔ کہتے ہیں کہ جب ٹپّر میں کوئی خرابی پیدا ہوئی اور اسے درست کرنے کے لئے مہیش لاری کے نیچے لیٹ گیا ۔ اسی دوران اچانک ہی ٹپّر لاری پیچھے کی طرف لڑھکنے لگی اور ڈرائیور رمیش لاری کے اگلے ٹائر نیچے دب گیا جس کی وجہ سے موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی ۔
    
موقع پر موجود مزدوروں اور دیگر لوگوں نے بڑی مشقت سے لاش کو ٹپّر کے نیچے سے نکالا اور پوسٹ مارٹم کے لئے وٹلا سرکاری اسپتال میں بھیج دیا ۔
    
حادثے کی خبر ملنے پر وٹلا پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور ضروری معلومات حاصل کی ۔ اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔ 


Share: