ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان۔228 طیارہ کی ترمیم کو ڈی جی سی اے کی منظوری

ہندوستان۔228 طیارہ کی ترمیم کو ڈی جی سی اے کی منظوری

Tue, 28 Feb 2023 12:23:27    S.O. News Service

بنگلورو،28/ فروری (ایس او نیوز/پی ٹی آئی) ہندوستان ایرونانکس لمیٹیڈ کے طیارہ ’’ہندوستان 201-228 ایل ڈبلیو ‘‘کی ایک نئی قسم کو ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سیول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے منظوری دے دی۔ طیارہ کی اس قسم میں زائد از 19 مسافرین اور 5,695 کلو اڑ ان کے وزن کی گنجائش ہوگی۔ اس ترمیم کے ساتھ طیارہ 5700 کلو طیارہ کے زمرہ میں شامل ہو جائے گا۔ یہ قسم آپر یٹس کے لیے کئی آپریشنل فوائد فراہم کرتی ہے جن میں پائلٹ کی کم تعلیمی قابلیت بھی شامل ہے جس سے کمرشل پائلٹ لائسنس یافتہ پائلٹس یہ طیارہ اڑا سکیں گے۔


Share: