ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستانی کی 6 سال میں سب سے بہترین فیفا رینکنگ

ہندوستانی کی 6 سال میں سب سے بہترین فیفا رینکنگ

Fri, 21 Oct 2016 15:26:12    S.O. News Service

نئی دہلی،20؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی فٹ بال ٹیم تازہ فیفا رینکنگ میں 11پائیدان کی چھلانگ لگا کر 137ویں مقام پر پہنچ گئی جو گزشتہ 6 سال میں اس کی بہترین رینکنگ ہے۔ہندوستان نے ممبئی میں ستمبر میں بین الاقوامی نمائشی میچ میں 114ویں رینکنگ والے پیرتو ریکو کو شکست دی تھی جس سے اسے 230پوائنٹس ملے۔اگست 2010میں ہندوستان کی رینکنگ 137تھی جو اس کے بعد سے اب تک اس کی بہترین رینکنگ تھی۔قومی کوچ اسٹیفن کوسٹیٹان نے کہا کہ میں نے جب یہاں دوبارہ عہدہ سنبھالا تو میرا ایک کام فیفا رینکنگ میں بہتری تھی،ابھی تک کے نتائج سے واضح ہے کہ ہم ایسا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ابھی اگرچہ یہ آغاز ہے،مجھے یہ لگتا ہے کہ ٹیم بہت کچھ حاصل کر سکتی ہے۔


Share: