ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان امن کا حامی ہے، لیکن کمزور نہیں:راجناتھ سنگھ

ہندوستان امن کا حامی ہے، لیکن کمزور نہیں:راجناتھ سنگھ

Mon, 14 Nov 2022 11:13:09    S.O. News Service

نئی دہلی، 14؍نومبر (ایس او نیوز؍یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان امن کے حق میں ہے لیکن کمزور نہیں، اور اگر کسی نے ہماری طرف آنکھ اٹھاکر دیکھا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا-اتوار کو ہریانہ کے جھجر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے زور دیکر کہا”قومی مفاد کا تحفظ حکومت کی بنیادی توجہ ہے اور ملک کو مستقبل کے چیلنجوں سے بچانے کے لئے فوج کو جدید ترین اور مقامی طور پر تیار کردہ ہتھیاروں اور آلات سے لیس کیا جارہا ہے“- انہوں نے قوم کو یقین دلایا کہ مسلح افواج ہندوستان پر بری نظر ڈالنے والے کسی کو بھی منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح لیس ہیں - انہوں نے کہا کہ ہندوستان اب کمزور ملک نہیں رہا- ہم امن پر یقین رکھتے ہیں لیکن اگر کسی نے ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو ہم منہ توڑ جواب دیں گے - ہمارے جوانوں نے اسے بار بار ثابت کیا ہے -2016کے سرجیکل اسٹرائیک، 2019کی بالاکوٹ ایئر اسٹرائیک اور وادی گلوان کے واقعہ کے دوران ہمارے فوجیوں نے جو بہادری دکھائی ہے وہ ہماری مہارت اور تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے -

ہندوستان کی عالمی امیج کا ذکر کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ دنیا اب ہندوستان کی بات کو بے تابی سے سنتی ہے - حکومت کی کوششوں کی بدولت ہندوستان اب دنیا کی پہلی پانچ معیشتوں میں شامل ہو گیا ہے - انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں ملک کا شمار پہلی تین بڑی معیشتوں میں ہو گا-


Share: