ہاویری، 28/فروری (ایس او نیوز) ریاستی وزیر کے بیٹے کی فیکٹری میں ملازم 19 سالہ شخص کی مشین میں ہاتھ کٹنے کے بعد حد سے زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے موت ہو گئی۔ متوفی کی شناخت نوین بسپا چلا واڈی ساکن دور اسی موضع کی حیثیت سے کی گئی۔ یہ واقعہ اصل میں 25 فروری کو وی آئی پی این ڈسٹری فیکٹری میں پیش آیا مگر پیر کو منظر عام پر آیا۔
ریاستی وزیر لیبر شیو رام ہیبار کے بیٹا وویک فیکٹری کا مالک ہے۔ متوفی کے خاندان نے الزام عائد کیا کہ وہ فیکٹری میں غیر محفوظ ماحول میں کام کر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق خاندان نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ نوین غیر ہنر مندور کر تھا اور اس سے جب میں لوہے کے ٹکڑے بھرنے کا کام لیا جاتا تھا جو بلیڈس کی بھاری مشین کے قریب ہے۔ بلیڈس کھلی تھی اور کوئی حفاظتی جال بھی نہیں تھا۔ بانکا پور پولیس نے دو یک ہیبار سمیت چھ افراد کے خلاف کیس درج کر لیا۔