ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گونڈا میں قومی کشتی میں حصہ لیں گی اولمپک تمغہ یافتہ ساکشی ملک

گونڈا میں قومی کشتی میں حصہ لیں گی اولمپک تمغہ یافتہ ساکشی ملک

Fri, 21 Oct 2016 15:28:46    S.O. News Service

نئی دہلی،20؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اولمپک تمغہ یافتہ ساکشی ملک ریو اولمپکس کے بعد اب 23اکتوبر سے اتر پردیش کے گونڈا میں ہونے والی قومی کشتی چمپئن شپ میں حصہ لیں گی۔61ویں سینئر فری اسٹائل، گریکو رومن اسٹائل اور 19ویں قومی خواتین کشتی چمپئن شپ گونڈا میں 25اکتوبر تک ہوگی،اس میں ہندوستانی کشتی فیڈریشن کی تمام اجازت یافتہ یونٹس حصہ لیں گی۔چمپئن شپ میں ملک بھر سے 650پہلوان اور 175اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ملک 58کلو زمرے میں ریلوے کی نمائندگی کریں گیطاس کے علاوہ امت دہیا(57کلو گرام)، موسم کھتری(97کلو گرام)، امت دھنکر(70کلو)، رویندر سنگھ(59کلو گرام)بھی اس میں نظر آئیں گے۔ریلوے کے لئے بجرنگ(65کلو)، ستیہ ورت کدیان(97کلو گرام)اور دھرمندر بروکرز(130کلو)اتریں گے۔اس سال سے ہندوستانی کشتی فیڈریشن نے تمام حریف کیلئے آدھار کارڈ یا ووٹر شناختی کارڈ لازمی کر دیا ہے۔


Share: