ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کھرگے کو جان سے مارنے کی دھمکی دینا بی جے پی لیڈر کو پڑگیا مہنگا؛ اتراکھنڈ کانگریس نے تھانہ میں دی شکایت

کھرگے کو جان سے مارنے کی دھمکی دینا بی جے پی لیڈر کو پڑگیا مہنگا؛ اتراکھنڈ کانگریس نے تھانہ میں دی شکایت

Mon, 08 May 2023 23:35:10    S.O. News Service

دہرادون، 8؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس صدر ملیکارجن کھر گے، ان کی بیوی اور پورے کنبہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دینا بی جے پی اُمیدوار کو بھاری پڑگیا کیونکہ  اتراکھنڈ کانگریس نے کرناٹک اسمبلی انتخاب میں چنتاپور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار منی کانت راتھوڑ کے خلاف دہرادون کی کوتوالی میں شکایت کرتے ہوئے  مقدمہ درج کرنے کی  درخواست دی ہے۔ 

دہرادون میں اتراکھنڈ ریاستی کانگریس صدر کرن ماہرا نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواست دینے کے ساتھ ہی اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مہانگر چیف ڈاکٹر جسوندر سنگھ گوگی، تنظیم کے نائب سربراہ متھرادَت جوشی نے بتایا کہ ریاستی کانگریس جنرل سکریٹری لکشمن سنگھ نیگی نے صدر کرن ماہرا کے نمائندہ کی شکل میں پیش ہو کر تھانہ کوتوالی میں ایف آئی آر درج کروائی ہے۔

کانگریس نے راٹھوڑ کے خلاف ایف آئی آر کے لیے ریاست بھر میں کئی تھانوں میں درخواستیں دی ہیں۔ ایف آئی آر کی درخواست میں راٹھوڑ کی طرف سے دھمکی دیے جانے کی آڈیو بھی ثبوت کے طور پر پولیس کو دستیاب کرائی گئی ہے۔ اپنی ایف آئی آر میں کرن ماہرا نے کہا کہ کھڑگے کانگریس کے سینئر لیڈر اور قومی صدر ہیں۔ منی کانت راٹھوڑ کے اس سلوک سے کانگریس پارٹی کے کارکنان کو بے انتہا تکلیف پہنچی ہے۔

متھرا دَت جوشی نے بتایا کہ کرناٹک اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کو اپنی شکست یقینی نظر آ رہی ہے اور اس کے اسمبلی امیدوار غنڈوں جیسا سلوک کرنے لگے ہیں، لیکن اس کا جواب عوام انھیں اسمبلی انتخاب میں ضرور دے گی۔ کرناٹک انتخاب میں بی جے پی کو شکست دے کر عوام سبق سکھائے گی۔


Share: