ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کڈبا : ٹینکر الٹنے سے ہزاروں لیٹر دودھ  نالے میں بہہ گیا 

کڈبا : ٹینکر الٹنے سے ہزاروں لیٹر دودھ  نالے میں بہہ گیا 

Sat, 15 Apr 2023 12:02:57    S.O. News Service

کڈبا،15/ اپریل (ایس او نیوز) اپن انگڈی - سبرامینا اسٹیٹ ہائی وے پر کونتھور گاوں میں دودھ سے بھرا ہوا ایک ٹینکر الٹ گیا جس کی وجہ سے ہزاروں لیٹر دودھ سڑک کنارے نالے میں بہہ کر ضائع ہوگیا ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ  ڈرائیور کے قابو سے باہر ہونے کے بعد ٹینکر الٹ کر سڑک کنارے واقع نالے میں گر گیا ۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب قریبی علاقے سے دودھ  جمع کرنے کے بعد اسے ٹینکر کے ذریعے کے ایم ایف منگلورو کی طرف لے جایا جارہا تھا ۔ کہتے ہیں کہ اس حادثہ کی وجہ سے تقریباً 12000 لیٹر ضائع ہوگیا ۔ ٹینکر کو کرین کی مدد سے نالے سے نکالا گیا ۔ کڈبا پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔ 


Share: