ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کوچی کے بعد فیفا نے نوی ممبئی کو انڈر 17ورلڈ کپ کیلئے ہری جھنڈی دی

کوچی کے بعد فیفا نے نوی ممبئی کو انڈر 17ورلڈ کپ کیلئے ہری جھنڈی دی

Fri, 21 Oct 2016 15:23:41    S.O. News Service

نوی ممبئی،20؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یہاں دستیاب سہولیات اور تیاریوں سے مطمئن فیفا نے آج نوی ممبئی کوہندوستان میں اگلے سال ہونے والے انڈر 17ورلڈ کپ مقام کے طور پر ہری جھنڈی دے دی۔23رکنی اعلی سطحی وفد نے آج ڈی وائے پاٹل اسٹیڈیم کا دورہ کرنے کے بعد اپنا فیصلہ سنایا،اس میں فیفا کے ماہرین اور مقامی آرگنائزنگ کمیٹی کے افسر ان تھے۔ٹورنامنٹ ڈائریکٹر جیویر سیپپی نے کہاکہ نومبر 2014میں جائے بھٹاچاریہ اور میں نے ٹورنامنٹ کے لیے سب سے اہم پرواز پکڑی تھی،ہمیں وینیو تلاش کرنے میں دقت ہو رہی تھی اور آخر میں حل ممبئی میں ملا،ہم نے پرواز پکڑی اور ڈاکٹر وجے پاٹل سے ملیطانسٹی ٹیوٹ کے 300طالب علموں نے اس ٹورنامنٹ کی اہمیت سمجھی۔انہوں نے کہاکہ ہمیں خوشی ہے کہ نوی ممبئی اور ڈی وائے پاٹل اسٹیڈیم کو فیفا انڈر 17فٹ بال ورلڈ کپ کے وینیو کے طور پر ہری جھنڈی مل گئی۔


Share: