ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور : نیشنل ہائی وے پر سلسلہ وار حادثہ - ایک شخص ہلاک، دوسرا شدید زخمی 

کنداپور : نیشنل ہائی وے پر سلسلہ وار حادثہ - ایک شخص ہلاک، دوسرا شدید زخمی 

Mon, 27 Mar 2023 13:05:24    S.O. News Service

کنداپور ،27 / مارچ (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66 پر کمباشی ہوٹل کے پاس بائک اور کار کے درمیان پیش آئے تصادم میں ایک شخص کی جان چلی گئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ حادثہ میں شدید زخمی ہونے والے پرشانت پجاری اور وگنیش پجاری کو فوراً اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا مگر پرشانت نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب اندرونی راستے اچانک کار نیشنل ہائی وے پر آ گئی اور اس نے موٹر بائک کو ٹکر ماری ۔ ٹکر کی شدت سے دونوں سوار ہوا میں اچھل کر سڑک پر گر پڑے ۔ اسی وقت پیچھے سے آ رہی ایک بس ان کی بائک سے ٹکرائی اور پھر کار کو سیدھی طرف سے ٹکر ماری ۔ اسی دوران ایک ٹرک نے ایک دوسری کار کو ٹکر ماری ۔ 
    
مقامی عوام کا کہنا ہے کہ کمباشی میں نیشنل ہائی وے کے دونوں طرف چونکہ پارکنگ کی جگہ نہیں ہے اس لئے اکثر لوگ سڑک کے کنارے ہی اپنی گاڑیاں پارک کرتے ہیں جس کی وجہ سے اندرونی راستے سے آنے والی موٹر گاڑیوں کو نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں کی آمد و رفت کا منظر صاف نظر نہیں آتا ۔ اس وجہ حادثے ہوتے رہتے ہیں ۔ عوام کا کہنا ہے کہ جلد از جلد یہاں پر سروس روڈ کی تعمیر ہونی چاہیے ۔ 


Share: