ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور : بڑی بہن کے لئے رشتہ تلاش کرنے کے بہانے چھوٹی بہن نے دیا 13.5 روپے کا دھوکہ !

کنداپور : بڑی بہن کے لئے رشتہ تلاش کرنے کے بہانے چھوٹی بہن نے دیا 13.5 روپے کا دھوکہ !

Tue, 11 Apr 2023 16:42:55    S.O. News Service

کنداپور ،11 / مارچ (ایس او نیوز) ایک عجیب و غریب واقعہ میں  چھوٹی بہن  نے  اپنی ہی سگی بڑی بہن کو  رشتہ تلاش کرنے کے نام پر  13.5 لاکھ روپیوں کا دھوکہ دینے کی واردات سداپور  کے بیلوے قصبہ میں  پیش آئی ہے۔

گومّلا سروجا نامی خاتون نے  شنکرنارائن پولیس اسٹیشن میں اپنی بہن سویتا کے خلاف دھوکہ دہی کی جو شکایت درج کروائی ہے  اس میں کہا گیا ہے کہ سروجا کے لئے مناسب رشتہ تلاش کرنے کے نام پر اپنی چھوٹی بہن  سویتا نے کرن اور سرینواسا کے ساتھ مل کر بار بار رقم وصول کی ۔ سروجا کا کہنا ہے کہ بہن کی میٹھی میٹھی باتوں میں آ کر اس نے سویتا کے بینک اکاونٹ میں سے  اب تک 13,59,500 لاکھ روپے ٹرانسفر کیے ۔ 
    
اس کے علاوہ سروجا کا الزام ہے کہ سویتا نے شادی میں شرکت کے بہانے اس سے 3 لاکھ روپے مالیت کی سونے کی  چوڑیاں اور ایک نیکلیس لیا تھا جو اس نے واپس نہیں لوٹایا بلکہ اسے وجیا بینک کی مُلکی شاخ میں گروی رکھا گیا ہے ۔ شکایت میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ رقم اور زیورات واپس طلب کرنے  پر سویتا نے کرن اور سرینواسا کے ساتھ مل کر اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے ۔ 
    
شنکرنارائن پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ 


Share: