ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کے کئی شہروں میں نظر آیا سورج گرہن - زیادہ تر شہروں میں سڑکیں اور بازار ویران

کرناٹک کے کئی شہروں میں نظر آیا سورج گرہن - زیادہ تر شہروں میں سڑکیں اور بازار ویران

Wed, 26 Oct 2022 17:09:30    S.O. News Service

بھٹکل 26/ اکتوبر (ایس او نیوز) جزوی سورج گرہن کے مناظر ریاست کرناٹک کے بہت سے مقامات پر نظر آئے اور سہ پہر سے شام تک اکثر شہروں میں بازار اور سڑکوں پر ویرانی چھائی رہی ۔

 بنگلورو، ہبلی، کوپل، منگلورو، دھارواڑ، بیلگاوی، رائچور، میسورو، کلبرگی، کولار، بلاری، وجئے پور، شیموگہ، باگلکوٹ، ہاسن، اڈپی، بھٹکل جیسے بہت سے مقامات پر لوگوں نے جزوی سورج گرہن کا نظارہ بھی کیا۔

 ساحلی علاقوں سمیت اکثر و بیشتر شہروں میں دکانیں بند نظر آئیں اور سڑک پر لوگوں کی چہل پہل میں خاصی کمی نظر آئی ۔ دیپاولی کا تہوار درپیش رہنے کے باوجود لوگوں نے گھروں میں بند رہنے اور تہوار کی سرگرمیوں کو دوسرے دن کے لئے ملتوی کرنے کو ترجیج دی ۔ 

 کاروار میں خصوصی انتظام : شہر میں واقع سب ریجینل سائنس سینٹر کی جانب سے کالی ندی پر موجود پُل پر سورج گرہن کا مشاہدہ کرنے کے لئے انتظام کیا گیا تھا جس سے سیکڑوں لوگوں نے فائدہ اٹھایا ۔ لیکن یہاں پر شام 6:03 بجے صرف 15% ہی گرہن دیکھنے کو ملا ۔ 

 سائنس سینٹر کی طرف سے گرہن کا مشاہدہ کرنے والوں کو خصوصی کالے چشمے دئے گئے تھے اور ٹیلی اسکوپ کے ذریعہ سے نظارہ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی تھی ۔ ضلع ڈپٹی کمشنر پربھو لنگا کولیکٹّی ، ضلع پنچایت سی ای او پریانگا ایم، سائنس سینٹر کے سنجیو دیشپانڈے، طلبہ اور عوام نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سورج گرہن کا نظارہ کیا ۔ 


Share: