ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کے بعد اب تلنگانہ کی باری؛ مسلم ریزرویشن کو ختم کرنے کا امیت شاہ نے کیا اعلان

کرناٹک کے بعد اب تلنگانہ کی باری؛ مسلم ریزرویشن کو ختم کرنے کا امیت شاہ نے کیا اعلان

Mon, 24 Apr 2023 13:23:56    S.O. News Service

حیدرآباد،24/اپریل(ایس او نیوز/ایجنسی) ملک کے مسلمانوں کو نشانہ بنانے اور اکثریتی طبقہ کی حمایت حاصل کرنے کی ایک اور کوشش کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت  شاہ نے اب تلنگانہ پہنچ کر کہا کہ اگر تلنگانہ میں بی جے پی برسراقتدار پر آتی ہے تو مسلمانوں کے ریزرویشن کو ختم کردیا جائے گا۔

کرناٹک کی بی جے پی حکومت نے عین انتخابات کے موقع پر جس طرح مسلمانوں کے ریزرویشن کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اسی طرح حیدرآباد کے غریب مسلمانوں کو تعلیم اور دیگر شعبوں میں کمزور کرنے کے مقصد کے تحت تلنگانہ کے مسلمانوں کو ملنے والے 4 فیصد ریزرویشن کو ایس سی، ایس ٹی اور بی سی کے لیے مختص کرنے کا اعلان کیاگیا ہے۔ تلنگانہ کے چیوڑلہ میں بی جے پی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو، اویسی کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ان کے مطابق گاڑی کی اسٹیئرنگ ایم آئی ایم کے ہاتھ میں ہے۔ شاہ نے یہ بھی کہا کہ بی آر ایس کانگریس سے ملنے کی بھی کوشش کر رہی ہے۔


Share: