میسورو ، 14/مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سینئر کانگریس قائد اور سابق وزیراعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کے دن حلقہ ورونا سے شاندار جیت حاصل کرتے ہوئے مسلسل نویں مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہونے کا ریکارڈ قائم کیا۔
بی جے پی نے سدرامیا کو شکست دینے اِس بار بینگلور کے گوندراجہ نگر سے منتخب رکن اسمبلی اور بااثر لنگایت لیڈر وی سومنّا کو جو ہاوسنگ منسٹر بھی تھے ورونا اسمبلی حلقہ سے اُتارا تھا، مگر بی جے پی کی چال کامیاب نہ ہوسکی اور سدارمیا کو نویں مرتبہ کرناٹک اسمبلی میں قدم رکھنے سے روکنے کی تمام تدابیر پر پانی پھر گیا۔
75 سالہ قائد سدرامیا کو 1,19,430 ووٹ ملے جبکہ وی سومنا کے حصہ میں 73,424 ووٹ آئے۔
بتاتے چلیں کہ 2018 کے اسمبلی انتخابات میں سدارامیا نے ورونا کی نشست اپنے بیٹے ایس یتیندر کو دے کر چامنڈیشوری اور بادامی سے الیکشن لڑا تھا۔