بنگلورو/میسورو،9/اپریل(ایس او نیوز)حکومت نے سرکاری، امداد یافتہ اور نجی اسکولوں کے لیے سال24۔ 2023 کے تعلیمی رہنما خطوط اور شیڈول کا اعلان کیا ہے اور ریاست بھر کے اسکولوں میں تعلیمی سال کاآغاز 29 مئی سے ہوں گا۔موجودہ سال میں، اسکول کی کلاسیں 29 مئی سے 7/ اکتوبرتک ہوں گی۔ 8 / اکتوبرسے 24/ اکتوبر تک دسہرہ کی تعطیلات ہوں گی اور 25/ اکتوبر سے دوسری مدت کیلئے اسکول شروع ہوں گے۔
محکمہ نے شیڈول میں کہا کہ موسم گرما کی تعطیلات 10/ اپریل 2024ء سے شروع ہوں گی اور 28 مئی کو ختم ہوں گی۔موجودہ سال کے 365 دنوں میں سے 121 چھٹیاں اور 244/ اسکول ڈیوٹی کے دن ہیں۔ ان اسکول ڈیوٹی دنوں میں سے، 26 دن امتحان اور پرچوں کی جانچ کیلئے، 24 دن غیر نصابی سرگرمیوں کیلئے اور 10 دن قدر اندازی اور نتائج کے تجزیے کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں۔ 4 دن مقامی تعطیلات کیلئے مخصوص ہیں۔
محکمہ نے وضاحت کی ہے کہ اس طرح تعلیم جو صرف 180 دن ٹیچنگ لرننگ کیلئے رہ جائیں گے۔10/اپریل کو تمام اسکول کے بچوں کو مفت یونیفارم اور درسی کتابیں دی جاتی ہیں اور نجی اسکول کے بچوں کو نصابی کتابیں دی جاتی ہیں۔لہٰذاطلبہ یونیفارم اوردرسی کتابوں کے ساتھ اسکول میں شرکت کریں۔ چونکہ موسم گرما کی تعطیلات شروع ہوچکی ہیں، اس لیے اسکول کا سامان اور دستاویزات محفوظ رکھیں۔
چونکہ ریاست میں 10 مئی کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے اسکولوں کو پولنگ سینٹر کے طور پر استعمال کیا جارہاہے۔اس لیے اس دن یہاں کے سازوسامان کومحفوظ رکھنے کی ہرممکن کوشش کریں۔تعلیمی سال 23۔2022ء 10/ اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔پہلی تا 9جماعت کے نتائج کا اعلان 8/اپریل کو کیا گیا۔
کرسمس سے متعلقہ تعلیمی ادارے اپنے اپنے دائرہ اختیار کے ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹرز سے چھٹیوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔اگر پیش کیا جائے تو وہ جائزہ لیں اور فیصلہ کریں۔ نیز محکمہ تعلیم نے تعلیمی سال 24۔2023 کے شیڈول کا اعلان کیا ہے کہ دسمبر میں دی جانے والی کرسمس کی تعطیلات کو کم کیا جائے اور اکتوبر کی وسط مدتی تعطیلات میں اس کی تلافی کی جائے۔