ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے پیش نظر تلاشی مہم زوروں پر، 100کروڑ مالیت کی اشیاء، نقد،زیورات ضبط،چک پوسٹس پر کڑی نظر

کرناٹک میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے پیش نظر تلاشی مہم زوروں پر، 100کروڑ مالیت کی اشیاء، نقد،زیورات ضبط،چک پوسٹس پر کڑی نظر

Wed, 12 Apr 2023 12:41:13    S.O. News Service

بنگلورو،12/اپریل(ایس او  نیوز)ریاست کرناٹک  میں انتخابی  ضابطہ اخلاق  جاری ہے - اس کے خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف پو لیس اور انتخابی افسران کارروائی کر رہے ہیں - انتخابی بد عنوانیوں پر کڑی نظر رکھنے کے مقصد سے انتخابی چک پوسٹ قائم کئے گئے ہیں جہاں پو لیس اہلکار اور انتخابی افسران گاڑیوں کو روک کر تلاشی لیتے ہو ئے بغیر کسی دستاویزات کے رقم سمیت دیگر اشیاء کو لے جانے کا پتا لگا کر انہیں قبضے میں کر رہے ہیں - 29مارچ سے انتخابی  ضابطہ اخلاق کے نفاذکے بعد سے ابتک پولیس اہلکار اور انتخابی افسران نے نقد، زیورات،گاڑیوں سمیت جملہ ضبط شدہ اشیاء کی مالیت100کروڑ روپیوں سے زیادہ پار کر چکی ہے-

انتخابی افسران کے مطابق 9اپریل تک جملہ11دنوں کے دوران تقریباً100کروڑ روپئے ما لیت کی اشیاء ضبط کی گئی ہیں -11دنوں کے دوران 36.8کروڑروپئے نقد، 15.46کروڑ کے تحفہ جات کی چیزیں،30کروڑ روپئے مالیت کی5.2لاکھ لیٹر شراب، 15کروڑ روپئے ما لیت کے سونے کے زیورات،2.5 کروڑ روپئے ما لیت کے چاندی کے زیورات سمیت جملہ99.18کروڑ روپئے مالیت کی چیزیں ضبط کی گئی ہیں - جمکھنڈی تعلقہ ہنور چک پوسٹ پر بغیر کسی دستاویزات کے لے جارہے2.1کروڑ روپیوں کو پولیس اہلکاروں نے ضبط کر لیا ہے-اسی طرح رام نگرم ضلع چن پٹن تعلقہ جگدا پورہ چک پوسٹ پر کار کی تلاشی کے دوران38لاکھ روپئے پائے گئے،ضبط شدہ رقم کے متعلق کو ئی بھی دستاویز نہ ہو نے کی وجہ سے انتخابی افسران نے مذکورہ رقم اپنے قبضے میں کر لی ہے-یادگیرکے گنجو علاقہ کے چک پوسٹ پر ایک بس کی تلاشی کے دوران ایک شحض کے پاس 2.73لاکھ روپئے پائے گئے-اس رقم کے متعلق کو ئی بھی تفصیلات پیش نہ کرنے پر پولیس اہلکار اس رقم کو اپنے قبضے میں کر لیا ہے-کار وار کے ایک نالے میں چھپا ئی گئی2.4لاکھ روپئے ما لیت کی شراب مقامی پو لیس نے ضبط کر لی ہے-اسی طرح دستاویزات کے بغیر اے ٹی ایم مشینوں میں ڈالنے کے لئے لے جارہے2.22کروڑ کی رقم کو مقامی پولیس نے ضبط کر لی ہے-اس کے علاوہ ایک اور کار کی تلاشی کے دوران56لاکھ روپئے پائے گئے جس کو بھی انتخابی افسران نے ضبط کر لیا ہے-


Share: