ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس کی انتخابی مہم میں شدت، پرینکا گاندھی کا کرناٹک دورہ، راہول گاندھی کی نے شکرکسانوں اور نوجوان سے بات چیت

کانگریس کی انتخابی مہم میں شدت، پرینکا گاندھی کا کرناٹک دورہ، راہول گاندھی کی نے شکرکسانوں اور نوجوان سے بات چیت

Tue, 25 Apr 2023 17:11:52    S.O. News Service

بنگلورو،25/اپریل (ایس او نیوز/ پی ٹی آئی) اب جبکہ کرناٹک میں 10 مئی کے اسمبلی انتخابات کو محض چند ہفتے باقی ہیں، کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی منگل کو ریاست کا دورہ کرنے والی ہیں جس کے دوران وہ پارٹی کے لیے انتخابی مہم چلائیں گی۔

راہول گاندھی کے دو روزہ دورے کے بعد ان کے دورے سے پارٹی کارکنوں اور حامیوں میں جوش پیدا ہونے کا امکان ہے۔ انتخابات کے اعلان کے بعد یہ پرینکا گاندھی کا پہلا ریاستی دورہ ہے۔

قبل ازیں وہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر دورہ کر چکی ہیں جس کے دوران انہو ں نے گروہا لکشمی یوجنا کے بڑے اعلانات کیے ہیں۔ اسکیم کے تحت کانگریس نے خاندان کی ہر خاتون سربراہ کو ماہانہ 2 ہزار روپئے الاؤنس دینے کا وعدہ کیا ہے۔

کانگریس ذرائع نے کہا کہ پارٹی ریاست میں بڑے پروگرام کی تیاری کر رہی ہے۔ پرینکا گاندھی قدیم میسور علاقہ میں ٹی نرسی پورہ، ہنور اور کے آر نگر کے لیے مہم چلائیں گی۔ پارٹی ذرائع کا یہ دعویٰ بھی ہے کہ وہ ریاست کی خاتون رائے دہندوں سے اپیل کریں گی۔ کرناٹک میں اپنی جیت کے امکانات سے سرشار کانگریس نے بی جے پی میں بغاوت پھوٹ پڑنے کے بعد اپنی جارحانہ مہم میں مزید شدت پیدا کر دی ہے۔

پارٹی شمالی کرناٹک علاقہ سے بی جے پی کے دو اصل قائدین کو اپنی طرف کھینچنے میں کامیاب رہی اور بی جے پی پر لنگایت رہنماؤں کو نظر انداز کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔ بی جے پی اس ضمن میں آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

راہول گاندھی نے کو ڈلا سنگم میں 12 ویں صدی کے بسونا کی سمادھی پہنچ کر بسوا جینتی منائی تھی۔ بسوانا لنگایت مذہب کے بانی ہیں اور بی جے پی ریاست کے لنگایت ووٹ بینک سے ہی اپنی اصل طاقت حاصل کرتی ہے۔

پارٹی ذرائع نے دعوی کیا کہ قومی قائدین سے کرناٹک کے زیادہ سے زیادہ حلقوں میں انتخابی مہم چلوانے کی حکمت عملی ہے۔ اے آئی سی سی کے صدر ملکار جن کھر گے اور راہول گاندھی کا فی کس 30 حلقوں کے دوروں کا منصوبہ ہے جبکہ پرینکا گاندھی تقریباً 30 سیٹوں پر انتخابی مہم چلا کر رائے دہندوں سے راست اپیل کریں گی۔

کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیو کمار اور اپوزیشن لیڈ ر سدارامیا کو فی کس 60 تا 65 حلقوں میں مہم چلانے کو کہا گیا۔ قائدین کو بی جے پی پر لنگایت قیادت کی تو ہین اور کرپشن کے موضوعات پر جارحانہ الزام عائد کرنے کو کہا گیا۔

دریں اثناء اپنے دو روزہ دورہ کے دوسرے دن کا نگریس لیڈر راہول گاندھی نے کسانوں اور نوجوانوں سے بات چیت کی اور بعد ازاں وہ عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ بیلگاوی ضلع کے رام درگ میں دو پہر 2 بجے انہو ں نے گنا کسانوں سے بات چیت کی۔ اس کے بعد وہ ”یووا سمواد‘‘ (نوجوانوں سے بات چیت) کے لیے گدگ روانہ ہوئے۔

اس کے بعد گاندھی، چیف منسٹر بومی کے پڑوسی حلقہ ہنگل میں ہوں گے جہاں وہ شام میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ بومئی، ضلع کے شگاؤں حلقہ سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ اس کے بعد کانگریس لیڈر ہبلی روانہ ہوں گے جہاں سے وہ دہلی واپس ہوں گے۔ اتوار کو اپنی آمد پر گاندھی نے کو ڈلاسنگما میں 12 ویں صدی کے شاعر اور سماجی مصلح بسویشور کوان کے یوم پیدائش کے موقع پر خراج پیش کیا۔ پھر وہ وجئے پورہ روانہ ہوئے جہاں بڑا روڈ شوکر کے جلسہ عام سے خطاب کیا۔


Share: