کاسرگوڈ 29/ اکتوبر (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے کو مزید ترقی دینے کے لئے پیریا کے علاقے میں تعمیر کیے جارہے فلائی اوور کا کانکریٹ سلیب گرنے کی وجہ سے ایک مزدور زخمی ہوگیا۔
اطلاع کے مطابق اس فلائی اوور کے لئے دن رات تعمیری کام جاری رہتا ہے ۔ جس وقت حادثہ پیش آیا اس وقت موقع پر پانچ مزور موجود تھے ۔ ایک مزدور کے علاوہ باقی چاروں مزدور محفوظ ہیں ۔
ابتدائی تحقیق سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ بالکل غیر سائنٹفک انداز میں تعمیری کام ہو رہا ہے جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ہے ۔ بیکل پولیس نے ٹھیکہ دار کمپنی کے خلاف کیس درج کر لیا ہے ۔ پی ڈبلیو ڈی منسٹر پی اے محمد ریاض نے کہا کہ اس حادثہ کی پوری تفتیش کی جائے گی اور رپورٹ موصول ہونے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔ اس علاقے کے رکن پارلیمان موہن اونیتھن نے فوری طور پر تعمیری کام روکنے کی مانگ کی ہے