ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : ہیلی کاپٹر نے کی ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش، عوام خوفزدہ؛ کیا ہے معاملہ ؟

کاروار : ہیلی کاپٹر نے کی ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش، عوام خوفزدہ؛ کیا ہے معاملہ ؟

Sun, 23 Oct 2022 11:27:52    S.O. News Service

کاروار 23/ اکتوبر (ایس او نیوز) کوسٹ گارڈ سے تعلق رکھنے والا ایک ہیلی کاپٹر اچانک باری باری شہر کے تین مقامات پر ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کرنے لگا تو عوام خوف اور تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

بتایا جاتا ہے کہ پہلے مالا دیوی میدان ، پھر ڈی سی آفس کے سامنے واقع فلائی اوور اور پھر اس کے بعد ٹیگور بیچ پر کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر نے ہنگامی طور پر اترنے کی کوشش کی اور زمین سے بہت قریب آ کر واپس فضا میں چلا گیا ۔ ان مقامات پر موجود افراد یہ سمجھ نہیں پا رہے تھے کہ آخر معاملہ کیا ہے ۔ زمین سے اتنے قریب ہیلی کاپٹر کو دیکھ کر بہت سارے لوگ موبائل پر تصویریں اتارنے میں لگ گئے ۔ 

جب کوسٹ گارڈ سے دریافت کیا گیا تو وہاں سے وضاحت کی گئی کہ یہ ہنگامی حالات میں محفوظ لینڈنگ کے لئے مناسب مقامات کی نشاندہی کرنے کی ایک مشقی کارروائی تھی ۔ اس طرح کی مشقیں کاروار شہر کے علاوہ انکولہ ہٹّی کیری میں بھی کی جا رہی ہیں ۔ 
 


Share: