ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : گزشتہ پانچ سال میں بی جے پی ایم ایل اے کا اثاثہ ہوگیا دوگنا - قرضہ کی مقدار میں بھی ہوا اضافہ 

کاروار : گزشتہ پانچ سال میں بی جے پی ایم ایل اے کا اثاثہ ہوگیا دوگنا - قرضہ کی مقدار میں بھی ہوا اضافہ 

Tue, 18 Apr 2023 14:43:24    S.O. News Service

کاروار ،18 / اپریل (ایس او نیوز) کاروار - انکولہ حلقہ سے بی جے پی کی رکن اسمبلی اور اس مرتبہ الیکشن میں امیدوار بنی روپالی نائک کی دولت اور اثاثہ میں گزشتہ پانچ سال کے دوران دوگنا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ اسی کے ساتھ ان کے قرض میں بھی بڑھوتری سامنے آئی ہے ۔ 
    
گزشتہ انتخاب کے وقت 2018  میں روپالی نائک کی جانب سے داخل کردہ حلف نامہ کے مطابق ان کی زرعی زمین اور رہائشی مکان پر مشتمل غیر منقولہ جائداد کی قیمت 1.03 کروڑ روپے تھی ۔ اس مرتبہ انہوں نے جو حلف نامہ داخل کیا ہے اس کے مطابق ان کے غیر منقولہ اثاثے کی مالیت 3.50 کروڑ روپے ہے ۔ 
    
گزشتہ الیکشن کے موقع پر ان کے اثاثے میں انکولہ میں  2 ایکڑ زرعی زمین اور کاروار کے دیولی میں دو رہائشی مکانات تھے ۔ لیکن اب جو ایفیڈیوٹ داخل کیا گیا ہے اس میں درج تفصیلات کے مطابق کاروار، میسورو اور دیگر علاقوں میں مزید رہائشی اور زرعی زمینیں ان کے اثاثے میں شامل ہوگئی ہیں ۔ اس کے علاوہ کئی موٹر گاڑیاں، مختلف بینکوں میں لاکھوں روپے کے ڈپازٹس، سونے اور چاندی کے زیورات ، نقد رقم وغیرہ ملا کر کل اثاثے کی مالیت  3.50 کروڑ روپے بن گئی ہے ۔
    
اسی طرح گزشتہ الیکشن کے موقع پر ان کا بینک لون 52.67 لاکھ روپے تھا ۔ اب جو تفصیل بتائی گئی ہے اس کے مطابق یہ قرضہ 1.45 کروڑ روپے ہوگیا ہے ۔ 


Share: