ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار : ایس بی آئی کے نام سے میسیج - دھوکے بازوں نے اڑائے 3 لاکھ روپے

کاروار : ایس بی آئی کے نام سے میسیج - دھوکے بازوں نے اڑائے 3 لاکھ روپے

Fri, 28 Oct 2022 20:37:51    S.O. News Service

کاروار 28/ اکتوبر (ایس او نیوز) شہر کے سائبر کرائم تھانے میں درج کروائی گئی شکایت کے مطابق اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا ایپ بلاک ہونے کا میسیج بھیجنے کے بعد ایک خاتون سے بینک اکاونٹ کی تفصیلات حاصل کرکے آن لائن دھوکہ بازوں نے  3 لاکھ روپے اڑا لیے ۔ 

بتایا جاتا ہے کہ شہر کے کاجو باغ کی رہنے والی ودیا کامت کے فون نمبر سے اس کی چاچی کا اکاونٹ لنک کیا گیا تھا ۔  ودیا کو میسیج ملا کہ "ایس بی آئی کا یونو ایپ بلاک ہوگیا ہے اس لئے فوراً پین کارڈ لنک کریں ۔" اس کے بعد بینک کھاتے کی تفصیلات کے ساتھ او ٹی پی مانگی گئی جسے فراہم کرتے ہی بینک کھاتے سے یکے بعد دیگرے رقم نکالی جانے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے 3,24,986 روپے نکال دئے گئے ۔ 

دھوکہ دہی کا احساس ہوتے ہی اس نے فوراً بنگلورو کے سائبر سینٹر کو اطلاع دی اور اس کے بعد شہر کے سی ای این تھانے میں شکایت درج کروائی گئی ۔ پولیس اس ضمن میں تحقیقات کر رہی ہے ۔ 


Share: