ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈسٹرکٹ سیویل جج وجئے کمار کا بھٹکل دورہ، کہا؛ بھٹکل میں عدالت کےلئےنئی عمارت کوجلد دی جائے گی منظوری

ڈسٹرکٹ سیویل جج وجئے کمار کا بھٹکل دورہ، کہا؛ بھٹکل میں عدالت کےلئےنئی عمارت کوجلد دی جائے گی منظوری

Wed, 02 Nov 2022 08:43:47    S.O. News Service

بھٹکل 2 / نومبر (ایس او نیوز) بھٹکل میں عدالت کی نئی عمارت کے مجوزہ مقام کا جائزہ لینے کے مقصد سے تشریف لائے ہوئے ڈسٹرکٹ سوِل جج ڈی ایس وجئے کمار نے کہا کہ نئی عمارت تعمیر کرنے کے لئے ٹیکنیکل منظوری ملی ہے اور جلد ہی تعمیری کام شروع کرنے کی اجازت مل جائے گی ۔

بھٹکل عدالت میں وکیلوں کی تنظیم کی جانب سے تہنیت قبول کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ضلع سوِل جج وجئے کمارنے کہا کہ سماج میں وکیلوں اور ججوں کا کردار بہت ہی اہم ہوتا ہے ، اس لئے عدالت میں انتظامات اور سہولتوں کا اضافہ کرنا ہی ہمارا مقصد نہیں ہونا چاہیے ۔ بلکہ ہماری طرف سے سماج کے لئے بہتر خدمات دینا بھی مقصد ہونا چاہیے ۔ 

اس موقع پر سینئر وکیل آر آر شریشٹی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل  میں وکیلوں کی تنظیم اس لحاظ سے بہت ہی شاندار ہے کیونکہ اس تنظیم سے بہت سے سینئر وکلا جڑے ہیں ۔ ان میں سے بہت سے  وکیل اراکین اسمبلی ، وزیر ، ضلع جج ، جج ، اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر جیسے منصبوں پر فائزبھی ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کی عمارت اس کے بلیو پرنٹ کے مطابق تعمیر ہوگی ، لیکن اس سے ہٹ کر عملہ کی کمی، زیراکس مشین جیسے دیگر بہت سارے سازو سامان کی ضرورت ہے۔ 

پروگرام کی صدارت نئی عمارت کی تعمیری کمیٹی کےصدر ایڈوکیٹ ایم ایل نائک نے کی ۔ اس موقع پر سینئر سوِل جج کانت کرانی ، چیف سوِل جج ونود نالنائک ، ایڈیشنل سوِل جج فواز پی اے ، وکیل سنگھا کے صدر پانڈو رنگا نائک موجود تھے ۔ 

نئی عمارت کے لئے مجوزہ مقام کا معائنہ کرنے کے بعد ضلع جج وجئے کمار نے تعمیراتی کام معیاری اور صحیح ڈھنگ سے انجام دینے  کے لئے پوری طرح نگرانی کرنے کی ہدایت کی ۔ معائنہ کے وقت محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئر رامو ارگیکر ، اسسٹنٹ انجینئرس سنجے کمار اور پوَن کمار موجود تھے ۔ انہوں نے عمارت کے تعمیری کام کے سلسلے میں تفصیلات پیش کیں ۔ 


Share: