ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈانڈیلی : نہانے کے لئے ندی میں اترنے والا بن گیا مگرمچھ کا نوالہ

ڈانڈیلی : نہانے کے لئے ندی میں اترنے والا بن گیا مگرمچھ کا نوالہ

Thu, 03 Nov 2022 19:06:42    S.O. News Service

ڈانڈیلی 3/ نومبر (ایس او نیوز) شہر کے کولگی روڈ پر واقع ایشور مندر کے قریب ندی میں نہانے کے لئے اترنے والے شخص کو مگرمچھ گھسیٹ کر لے گیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ جب وہ شخص اپنے کپڑے اور چپلیں اتار کر ندی میں اترا تو وہاں پر قریب میں موجود لوگوں نے چِیختے ہوئے اس شخص کو وہاں مگرمچھ موجود ہونے کی بات بتائی اور واپس لوٹ آنے کو کہا ۔ مگر اس کے ندی میں اترنے کے تھوڑے ہی وقفہ میں دو مگرمچھوں نے اس پر حملہ کر دیا ۔

مقامی لوگوں نے پولیس اور محکمہ جنگلات کے افسران کو اس بات کی خبر کردی تو انہوں نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور مگرمچھ کا نوالہ بن کر ندی میں غائب ہونے والے شخص کی تلاش شروع کردی ۔ 


Share: