چکمگلورو،3/مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) بروزمنگل 2مئی کانگریس پارٹی کے قومی رہنما راہل گاندھی نے چکمگلور ومیں اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں روڈ شو کیا۔ ہزاروں کانگریس پارٹی کارکنوں اور جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کرناٹک میں جب سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت قائم ہوئی ہے۔ بد عنوانی، دہشت گردی اور فرقہ پرستی کو بڑھاوا دینے کی کوشش کی گئی ہے اور ہر جگہ کرپشن اور کنٹراکٹ کیلئے 40فیصد کمیشن کا بول بالا ہے۔اس سلسلے وزیراعظم کی زبان نہیں کھلتی۔انھیں صرف اپنے بارے میں بولنا اچھا لگتا ہے۔انہوں نے عوام سے گذارش کی کہ اس فرقہ پرست اور کرپشن والی حکومت کو ختم کرنے 10 مئی کو ریاست کرناٹک کی قسمت بدلنے والے دن لازمی طو رپر ووٹ کریں۔ کانگریس پہلے کابینہ اجلاس میں عوام سے کئے گئے 5 وعدے پورا کرے گی۔جلسے سے کانگریس کے امیدوارایچ،ڈی،تمیا نے بھی خطاب کیا۔