ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پنڈت نہرو کی تاریخی تقریر ہمیں متاثر کرتی رہے گی: وزیراعظم نریندر مودی

پنڈت نہرو کی تاریخی تقریر ہمیں متاثر کرتی رہے گی: وزیراعظم نریندر مودی

Tue, 19 Sep 2023 08:50:20    S.O. News Service

نئی دہلی،19/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) پارلیمنٹ کے خاص سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو کی پارلیمنٹ میں تاریخی تقریر ملک کے منتخب نمائندوں کو متاثر کرتی رہے گی۔ ملک کے پہلے وزیراعظم نے پارلیمنٹ کی پرانی عمارت کی تقریباً 8 دہائیوں کا نقشہ کھینچا ہے جو انگریزوں سے آزادی کے بعد اس ملک کا بھی ایک طویل سفر ہے۔ انہوں نے جواہر لال نہرو کی تقریر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’ پنڈت جواہر لال نہرو کی تقریرکی گونج ہمیں ہمیشہ متاثر کرتی رہے گی۔ بعد ازیں پارلیمنٹ کی پرانی عمارت کے تعلق سے کہا کہ اسی ایوان میں ملک کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ ملک میں حکومتیں آتی جاتی رہیں گی لیکن یہ ملک ہمیشہ قائم رہے گا۔

خیال رہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کا 5 دنوں پر مبنی خاص سیشن بلایا ہے جس میں کارروائی پارلیمنٹ کی پرانی عمارت سے نئی عمارت میں منتقل ہو گی۔ آج پرانی عمارت میں کارروائی کا آخری دن ہے۔ نریندر مودی نے مزید کہا کہ یہ لمحہ ان لوگوں کو یاد رکھنے کا ہے جو پارلیمنٹ کے تاریخی سفر کا حصہ ہیں۔ یہ پارلیمنٹ جواہر لال نہرو، لال بہادو شاستری سے اٹل بہاری واجپائی اور منموہن سنگھ کے وقت کی بھی شاہد ہے جنہوں نے اس ملک کو کامیاب راہ دکھائی۔ اس ایوان کے 75 ؍دنوں پر مشتمل سفر کی سب سے بڑی کامیابی اس پر عوام کا ابھرتا بھروسہ ہے۔ آزادی کے بعد بہت سے لوگوں نے ملک کی کامیابی کے تعلق سے شبہ ظاہر کیا لیکن اس پارلیمنٹ کی طاقت نے ظاہر کر دیا کہ کہنے والے غلط ہیں۔ پہلے خاتون ممران پارلیمنٹ کی تعداد کم ہوگی لیکن ان کی شراکت داری اور پیشکش ہمیشہ بڑھتی رہی۔ ہم پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں منتقل ہو رہے ہیں لیکن پارلیمنٹ کی یہ پرانی عمارت ہمیشہ ہماری نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔
مودی نے اپنے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب میں پہلی مرتبہ اس عمارت میں داخل ہوا تھا تو مجھے یہ امید نہیں تھی کہ مجھے لوگوں کی جانب سے اتنی محبت ملےگی۔ اس ایوان کو خیرباد کہنا جذباتی لمحہ ہے۔ اس ایوان کے ساتھ بہت سی یادیں جڑی ہیں۔ اسے ہم وطنوں کی جدوجہد اور رقم سے بنایا گیا تھا۔

نریندر مودی نے جی 20 کے کامیاب اجلاس کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جی 20 کا اجلاس نہ تو ایک پارٹی اور نہ ہی ایک فرد بلکہ پورے ملک کی وجہ سے کامیاب ہوا ہے۔ انہوں نے چندریان ۳؍ کی کامیابی پر اسرو کو دوبارہ مبارکباد پیش کی اور مزید کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم نئی پارلیمنٹ کی عمارت میں منتقل ہونے سے پہلے اس پارلیمنٹ ہاؤس سے جڑے لمحات کو یاد کریں۔


Share: