پتور 29/ اکتوبر (ایس او نیوز) ریلوے ٹریک پر آرام سے نیند کے مزے لینے والے ایک مزدور کو ریلوے پولیس نے گرفتار کرلیا اور اس پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے عدالت میں حاضر کیا۔
بتایا جاتا ہے کہ پتور کے مورا علاقے میں دنیش نامی ایک مزدور رات کے وقت بڑے آرام سے ریلوے ٹریک پر لیٹ کر نیند کے مزے لے رہا تھا ۔ اس دوران ایک پاسنجر ٹرین کو آتے دیکھ کر وہاں پر موجود لوگوں نے دنیش کو جگایا اور ٹریک سے ہٹ کر ذرا دور لیٹنے کو کہا ۔ اس واقعہ کو کسی نے ویڈیو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا ۔ ایک سوشل ورکر نے یہ کلپ ریلوے سروس سینٹر کو ٹویٹ کر دی اور پھر ریلوے پولیس حرکت میں آ گئی ۔ جس کے بعد دنیش کو گرفتار کیا گیا ۔