ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور : بی جے پی لیڈر نلین کمار کٹیل اور سدانند گوڈا کے لئے چپلوں کے ہار کے ساتھ تعزیتی بینر

پتور : بی جے پی لیڈر نلین کمار کٹیل اور سدانند گوڈا کے لئے چپلوں کے ہار کے ساتھ تعزیتی بینر

Mon, 15 May 2023 20:54:04    S.O. News Service

پتور،15 / مئی (ایس او نیوز) ریاستی اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی  ہتک آمیز شکست کے بعد پتور بس اسٹینڈ کے پاس بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ سدانند گوڈا اور بی جے پی کے ریاستی صدر نلین کمار کٹیل کی تصویروں کے ساتھ ایک بینر آویزاں کیا گیا ہے جس میں  چپلوں کا ہار پہنایا  گیا ہے۔
    
بینر پر ان دونوں لیڈروں کو بی جے پی کی ذلت آمیز  شکست کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کے لئے 'بھاو پورن شردھانجلی' (دل کی گہرائیوں سے تعزیت)کا جملہ لکھا ہوا ہے ۔ اور اس بینر کے آخر میں 'دکھی ہندو کارکنان' لکھا ہوا ہے ۔ اس بینر کا عکس سوشیل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ 
 


Share: