ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وجیا پورا: غلط معلومات کے نتیجہ میں ووٹرس نے توڑیں ووٹنگ مشینیں - پولنگ اسٹاف پر حملہ

وجیا پورا: غلط معلومات کے نتیجہ میں ووٹرس نے توڑیں ووٹنگ مشینیں - پولنگ اسٹاف پر حملہ

Wed, 10 May 2023 21:15:29    S.O. News Service

وجیا پورا،10 / مئی (ایس او نیوز) پولنگ بوتھ اسٹاف کے متعلق غلط معلومات اور الجھن کے نتیجہ میں بسونا باگیواڑی تعلقہ کے مسابینلا گاوں میں ووٹرس نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور وی وی پیڈس توڑ پھوڑ کر رکھ دئے۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ ووٹرس نے جب پولنگ بوتھ اسٹاف کو ایمرجنسی ضرورت کے لئے ریزرو رکھی گئی ای وی ایم اور وی وی پیڈس باہر نکالتے ہوئے دیکھا تو اس کے بارے میں پوچھ تاچھ کی ۔ جب پولنگ بوتھ اسٹاف نے بیسنالا گاوں سے ماسابینلا گاوں میں مشینیں لائے جانے کی بات بتائی تو اس سے وہاں پر موجود عوام مطمئن نہیں ہوئے ۔ انہوں نے سمجھا کہ ماسابینلا میں ووٹنگ کا سلسلہ روکا گیا ہے اور اسٹاف انہیں ٹالنے والے جوابات دے رہے ہیں تو انہوں نے مشینیں توڑ پھوڑ ڈالیں ۔ اس کے علاوہ اسٹاف پر بھی حملہ کیا گیا اور افسران کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا ۔ 
    
اس پر تشدد واقعہ کے بعد گاوں میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا مگر پولنگ کا کام حسب معمول جاری رہا ۔ 


Share: