ممبئی ، 6؍ جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں کورونا وائرس کے معاملوں میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور مہاراشٹر میں خصوصی احتیاط برتی جا رہی ہے- ریاست کے وزیر صحت آدتیہ ٹھاکرے نے کورونا کے بڑھتے کیسوں پر بیان دیا ہے-
انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ غالباً کورونا کی چوتھی لہر ہے- ہم سب کو ماسک پہن کر گھومنے کو کہہ رہے ہیں - ہم نے ماسک کو لازمی نہیں کیا ہے لیکن جلد ہی ہم اسے دوبارہ لازمی کر دیں گے- لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہیں - بوسٹر کی خوراک وقت پر لگوائیں -
رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے1357نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور ایک مریض کی موت ہو گئی- محکمہ صحت کی طرف سے اتوار کو جاری بلیٹن کے مطابق ریاست میں اب تک7891703لوگ اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں - جبکہ 147865لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں -