ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر : شنڈے کی جان کو خطرہ، انٹیلی جنس نےکیا سیکورٹی میں اضافہ

مہاراشٹر : شنڈے کی جان کو خطرہ، انٹیلی جنس نےکیا سیکورٹی میں اضافہ

Mon, 03 Oct 2022 12:46:03    S.O. News Service

ممبئی، 3؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے کی جان کو خطرے کی اطلاع ملنے کے بعد ان کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ اتوار کو یہ جانکاری دیتے ہوئے ایک اہلکار نے بتایا کہ ریاستی انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کو ہفتہ کی شام اس سلسلے میں معلومات ملی۔

ریاستی انٹیلی جنس کمشنر آشوتوش ڈمبرے نے وزیر اعلیٰ کی جان کو خطرہ کی اطلاع ملنے کی تصدیق کی ہے۔ ڈمبرے نے تفصیلات بتائے بغیر پی ٹی آئی کو بتایا، "مخصوص معلومات کے بعد، ہم نے ضروری اقدامات کیے ہیں اور چیف منسٹر کی سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔ان کو زمرہ سیکیورٹی دستیاب ہے۔

اہلکار نے بتایا کہ تھانے میں شنڈے کی نجی رہائش گاہ اور ممبئی میں ورشا کی سرکاری رہائش گاہ پر بھی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ شندے پہلی بار 5 اکتوبر کو ممبئی کے ایم ایم آر ڈی اے گراؤنڈ میں دسہرہ ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں۔


Share: